1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل

19 مارچ 2024

یورپی کونسل کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے، جو سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے اور جمہوری اداروں کو غیر مستحکم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

https://p.dw.com/p/4dtrT
Frankreich Europarat in Straßburg
یورپی کونسل 1949 میں یورپ میں جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی تھیتصویر: uncil Daniel Kalker/picture alliance

یورپی کونسل کے مطابق جرمنی کو غربت، رہائش کی قلت اور معذور افراد کو درپیش پسماندگی سے نمٹنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ منگل کو اسٹراسبرگ میں کونسل آف یورپ کی طرف سے شائع کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی میں غربت اور سماجی پسماندگی کی بلند سطح ملکی دولت کے مقابلے میں غیر متناسب ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اگرچہ برلن نے قابل رسائی سماجی نظام کی طرف خوش آئند قدم اٹھائے ہیں لیکن بڑھتی ہوئی عدم مساوات سے نمٹنے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جرمنی میں سماجی حقوق کو ہمیشہ ایک قانونی ذمہ داری کے طور پر نہیں دیکھا جاتا بلکہ ان تک رسائی وسائل پر منحصر ہوتی ہے۔

Deutschland | Proteste gegen Inflation und Energiekrise
جرمنی کے اندر بھی انسانی حقوق کے گروپ اور لیبر یونین بہتر تنخواہوں اور سہولیات کے لیے آواز اٹھاتے آئے ہیںتصویر: Maja Hitij/Getty Images

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غربت خاص طور پر بچوں، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ بچوں میں غربت کے چکر کو توڑنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے حقوق کو بھی ایک مرکزی اتھارٹی کے ذریعے مضبوط اور مربوط کرنے کی ضرورت ہےبصورت دیگر سیاسی فیصلوں میں بچوں اور نوجوانوں کی ضروریات کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے-

 اس کی مثالیں  کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران دیکھنے میں آئی تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ، بزرگ شہریوں میں غربت کی بلند شرح سے نمٹا جانا چاہیے۔

جرمنی میں امتیازی سلوک کو محدود کرنے کے لیے ملکی مساوی سلوک کے قانون کو بھی نمایاں طور پر بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق بڑھتی ہوئی نسل پرستی پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے، جو سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے اور جمہوری اداروں کو غیر مستحکم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یورپی کونسل 1949 میں یورپ میں جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی تھی۔ یہ یورپی یونین کے اثر سے آزاد ہے۔ یہ کونسل

 46 یورپی ریاستوں پر مشتمل ہے۔ کونسل کے ماہرین نے گزشتہ سال نومبر میں جرمنی کا دورہ کیا تھا۔

ش ر / ک م ( ڈی پی اے)

امیر جرمنی میں بڑھتی غربت