1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں بیس ہزار یورو ہوا ہو گئے

27 نومبر 2019

بعض اوقات انسان کی چھوٹی سی بھول بڑے نقصان کا سبب بن جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ جرمنی میں بھی پیش آیا۔ ایک ریٹائرڈ شہری نے اپنے بھلکڑ پن کی وجہ سے  ہزاروں یورو کھو دیے۔

https://p.dw.com/p/3To4f
تصویر: imago images/teamwork/A. Duwentäster

تفصیلات کے مطابق جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر وٹن میں ایک 69 سالہ شخص نے بینک سے ایک بڑی رقم نکلوائی اور اپنی گاڑی کی چھت پر رکھ دی۔ اپنی گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے وہ انجانے میں یہ رقم گاڑی کی چھت سے اٹھانا بھول گئے اور گاڑی میں بیٹھ کرچلتے بنے۔

 منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں بوخم پولیس نے کہا ہے کہ 69 سالہ شخص نے جمعے کے روز تین بجکر چالیس منٹ پر وٹن کے ایک بینک سے بیس ہزار یورو نکلوائے جو تقریباً بائیس ہزار ڈالر بنتے ہیں۔

Elektromobilität - Nissan Leaf
تصویر: Nissan

 پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے یہ رقم ایک لفافے میں رکھی اور پھر گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے یہ لفافہ گاڑی کی چھت پر ہی رکھ کر بھول گئے،'' انہیں اپنی غلطی کا احساس اس وقت ہوا جب تھوڑی دیر بعد انہوں نے اپنی گاڑی روکی۔ جب وہ  اپنی گاڑی سے باہر نکلے تو انہیں یاد آیا کہ رقم والا لفافہ تو کہیں اڑ چکا ہے۔‘‘ شومئی قسمت کہ اس شخص کو چلنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے ان کا ارادہ تھا کہ وہ اس رقم سے نئی گاڑی خریدیں گے۔

پولیس نے رقم تلاش کرنے کی غرض سے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی وہ بیس ہزار یورو والا  لفافہ اور رقم ملے تو وہ پولیس اسٹینشن تک پہنچا دے۔