جرمنی: ملک بدری کا خوف، پاکستانی تارک وطن کھڑکی سے کود گیا
20 فروری 2018نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جرمن صوبے ہیسے کے شہر روسلہائیم میں تارکین وطن کے لیے مختص کردہ ایک رہائش گاہ میں پیر انیس فروری کے روز پیش آیا۔ بظاہر اس مرکز میں مقیم پینتیس سالہ پاکستانی تارک وطن نے رہائش گاہ پر پولیس کو دیکھا تو اسے خدشہ ہوا کہ وہ اسے گرفتار کر کے ملک بدر کرنے کے لیے وہاں آئی ہے۔
جرمنی سے نکالے گئے پاکستانی واپس اسلام آباد پہنچ گئے
جرمنی:’رضاکارانہ وطن واپسی اسکیم‘ میں مہاجرین کی عدم دلچسپی
اسی خدشے کے باعث یہ پاکستانی تارک وطن اپنے کمرے کی کھڑکی سے نیچے کود گیا۔ دوسری منزل سے کودنے کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مذکورہ تارک وطن کو گرفتار کرنے نہیں آئی تھی بلکہ اسے ایک دوسرے پاکستانی پناہ گزین کی تلاش تھی۔ دوسرا تارک وطن پناہ گزینوں کے لیے مختص کردہ ایک اور رہائش گاہ میں مقیم تھا اور اسے ملک بدری کے لیے گرفتار کیا جانا تھا۔
بعد ازاں پولیس نے اُس دوسرے پاکستانی تارک وطن کو روسلہائیم ہی میں قائم پناہ گزینوں کے ایک مرکز سے گرفتار کر لیا۔
جرمنی: سیاسی پناہ کے نئے ضوابط کے سات اہم نکات
جرمنی: پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد کیا کیا جا سکتا ہے؟