میونخ میں قائم جرمن پاکستان کلچر کلب نے حال ہی میں اردو زبان میں دو اسٹیج ڈراموں میں ایسے مسائل پر طنز و مزاح کے انداز میں روشنی ڈالی جن سے پاکستانی برادری دو چار ہے۔ محنت اور لگن کے ساتھ جرمن معاشرے میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کرنے والے پاکستانیوں کو جرمنی میں انضمام اور اپنی اقدار کو ساتھ لے کر چلنے میں کن مسائل کا سامنا ہے؟ یہ جانیے ڈی ڈبلیو کی اس ویڈیو میں