1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں آگ کے سبب سینکڑوں سور ہلاک

17 نومبر 2018

جرمنی کے مغربی حصے میں سؤروں کے ایک فارم میں آگ لگنے کے سبب 1,700 جانور ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ سؤروں کا یہ فارم شعلوں کی لپیٹ میں کیوں آیا۔

https://p.dw.com/p/38Qwn
Deutschland Schweinezucht brennt in Mettingen
تصویر: picture-alliance/dpa/Nord-West-Media TV

جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی پولیس کے مطابق یہ آگ جرمنی کے میٹنگن نامی ایک شہر میں واقع سؤروں کے ایک فارم میں لگی۔ آج ہفتہ 17 نومبر کو علی الصبح لگنے والی اس آگ کے نتیجے میں سینکڑوں جانور ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے ڈوئچے ویلے کو بتایا، ’’فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی سے نٹمنے والے اہلکار ابھی تک جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔‘‘ ترجمان کا مزید کہنا تھا، ’’آگ سے ہونے والے نقصان کا درست اندازہ لگانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔‘‘

پولیس ترجمان کے مطابق اس آگ کے سبب کوئی فرد زخمی نہیں ہوا، مگر اندازہ ہے کہ قریب 1700 سور اس آگ سے ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی۔

ا ب ا / ع ح (ڈی ڈبلیو)