1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

جرمنی میں حماس سے روابط کے الزام پر اسلامی مرکز بند

13 ستمبر 2024

حالیہ مہینوں میں جرمنی میں کسی اسلامی مرکز پر یہ دوسرا ہائی پروفائل چھاپہ ہے، جرمن حکومت نے امریکہ، یورپی یونین اور دیگر کئی ممالک کے ساتھ مل کر حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

https://p.dw.com/p/4kaRT
 حالیہ مہینوں میں جرمنی میں کسی اسلامی مرکز پر یہ دوسرا ہائی پروفائل چھاپہ ہے،
حالیہ مہینوں میں جرمنی میں کسی اسلامی مرکز پر یہ دوسرا ہائی پروفائل چھاپہ ہے،تصویر: AP

جرمن حکام نے فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس سے مبینہ روابط کے الزام میں برانڈن بُرگ میں ایک اسلامی مرکز پر چھاپہ مارنے کے بعد اس پر پابندی بھی لگا دی ہے۔ اسلامی مرکز فرسٹن والڈے (آئی زیڈ ایف) کی بنیاد 2018 میں رکھی گئی تھی اور یہ برلن کے جنوب مشرق میں تقریباً 80 کلومیٹر (50 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔

اس مرکز کے زیر انتظام السلام نامی مسجد ہے اور یہ علاقے میں مسلمان کمیونٹی کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

جرمن حکام ہیمبرگ اسلامک سینٹر کو ایران اور حزب اللہ سے روابط رکھنے والی ''اسلامی انتہا پسند تنظیم‘‘ قرار دینے کے بعد بند کر چکے ہیں
جرمن حکام ہیمبرگ اسلامک سینٹر کو ایران اور حزب اللہ سے روابط رکھنے والی ''اسلامی انتہا پسند تنظیم‘‘ قرار دینے کے بعد بند کر چکے ہیںتصویر: AP

برانڈن بُرگ کے وزیر داخلہ مشائیل شٹؤبگن نے جمعرات کو کہا کہ آئی زیڈ ایف کا تعلق دہشت گرد گروپ حماس اور اخوان المسلمون سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ''یہ تنظیم آزاد جمہوری نظام کے خلاف کام کرتی ہے، سامیت دشمن بیانیہ پھیلاتی ہے اور اسرائیل کے وجود کے حق سے انکار کرتی ہے۔ ہم اسے قبول نہیں کر سکتے۔‘‘

 جرمن حکومت نے امریکہ، یورپی یونین اور دیگر کے ساتھ مل کر حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

ہم چھاپوں کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

برانڈن بُرگ کے انٹیلی جنس چیف یورگ مؤلر نے کہا کہ آئی زیڈ ایف سے خطرہ لاحق ہے کیونکہ مسلمانوں کو ''ایسوسی ایشن کے کام کے ذریعے انتہا پسندانہ رویوں اور اسلام پسند نظریات سے براہ راست متاثر کیا جا سکتا ہے۔‘‘

برانڈن بُرگ میں جمعرات کو کی گئی یہ کارروائی اس ریاست میں انتخابات سے دس دن پہلے سامنے آئی ہے، جہاں انتہائی دائیں بازو کی، امیگریشن مخالف آلٹرنیٹو فار جرمنی پارٹی (اے ایف ڈی) انتخابات میں آگے ہے
برانڈن بُرگ میں جمعرات کو کی گئی یہ کارروائی اس ریاست میں انتخابات سے دس دن پہلے سامنے آئی ہے، جہاں انتہائی دائیں بازو کی، امیگریشن مخالف آلٹرنیٹو فار جرمنی پارٹی (اے ایف ڈی) انتخابات میں آگے ہےتصویر: Daniel Lakomski/IMAGO

تقریباً 70 پولیس افسران نے فرسٹن والڈے میں تنظیم کے احاطے کے ساتھ ساتھ برانڈن بُرگ اور برلن میں ان گھروں کی تلاشی لی، جہاں مسجد کے امام رہتے ہیں۔ شٹؤبگن نے کہا کہ انہوں نے لیپ ٹاپ اور ''کافی رقم‘‘ ضبط کر لی۔

حالیہ مہینوں میں جرمنی میں کسی اسلامی مرکز پر یہ دوسرا ہائی پروفائل چھاپہ ہے۔ اس سے قبل جرمن حکام نے ہیمبرگ اسلامک سینٹر کو ایران اور حزب اللہ سے روابط رکھنے والی ''اسلامی انتہا پسند تنظیم‘‘ قرار دینے کے بعد بند کر دیا تھا۔

 برانڈن بُرگ میں جمعرات کو کی گئی یہ کارروائی اس ریاست میں انتخابات سے دس دن پہلے سامنے آئی ہے، جہاں انتہائی دائیں بازو کی، امیگریشن مخالف آلٹرنیٹو فار جرمنی پارٹی (اے ایف ڈی) انتخابات میں آگے ہے۔

ش ر ⁄ ع ا (ڈی پی اے، اے ایف پی)