1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں غیر ملکیوں کو شہریت دیے جانے میں ریکارڈ تیزی

4 جون 2023

گزشتہ برس ڈیڑھ لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کو جرمن شہریت دی گئی۔ یہ گزشتہ بیس برسوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ سن دو ہزار دو کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ جرمن شہریت کے حصول کے لیے اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

https://p.dw.com/p/4S41k
Deutschland Migration l Einbürgerung
تصویر: Inga Kjer/photothek/imago Images

وفاقی دفتر شماریات کے مطابق گزشتہ برس جرمنی میں کل 168,500 افراد کو شہریت دی گئی۔ یہ گزشتہ بیس سالوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور اگر تناسب میں دیکھا جائے تو یہ 2022ء کے مقابلے میں 28 فیصد کا اضافہ بنتا  ہے۔ جرمنی کی 16 میں سے ایک ریاست کے اعداد و شمار فی الحال دستیاب نہیں ہو سکے۔

جرمنی میں لاکھوں تارکین وطن دوہری شہریت کے لیے پُر امید

اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ شام سے تعلق رکھنے والے 48,300 افراد کو شہریت دی گئی ہے جو کہ 2022ء کے مقابلے میں تقریباﹰ 29 فیصد زیادہ ہے۔

شامی پس منظر رکھنے والے ان افراد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں جرمنی کی شہریت کے حصول کے لیے تقریباﹰ ساڑھے چھ سال انتظار کرنا پڑا اور ان کی اوسط عمر  24.8 سال  بنتی ہے۔ ان میں بڑی تعداد مردوں کی ہے۔

جرمن شہریت کی درخواست کے بعد اوسط انتظار ایک سال سے زائد، سروے

ان میں سے زیادہ تر وہ شامی شہری ہیں، جو ہجرت کر کے جرمنی پہنچے تھے۔ انہوں نے جرمن زبان سیکھنے کے حوالے سے شرائط کو پورا کیا، اپنے لیے روزگار تلاش کیا اور اس دوران رہائش کے اپنے مسائل کو تیزی سے حل کیا۔

Deutschland Ausländer Einbürgerung Test
جرمنی میں غیر ملکیوں کو مقامی شہریت کے حصول کی درخواست دینے سے قبل حصول شہریت کا ایک ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوتا ہےتصویر: picture-alliance/dpa/U. Deck

شام کے بعد جرمن شہریت حاصل کرنے والوں میں دوسران نمبر ترک شہریوں کا  ہے۔ ترک پس منظر رکھنے والے 14,200 افراد نے جرمن شہریت دیے جانے کی پیشکش قبول کی۔

جرمنوں سے شادیاں کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے ویزوں سے انکار

اس کے بعد عراق سے تعلق رکھنے والے ہیں، جن کی تعداد 6,800 بنتی ہے۔ اس فہرست میں اگلا ملک اس وقت جنگ کا شکار یوکرین ہے، جس کے 5,800 شہریوں کو جرمن شہریت دی گئی۔

جرمن حکومت نے گزشتہ بر نومبر میں جرمن شہریت حاصل کرنے کے قوانین کو آسان بنانے کے لیے اصلاحات کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سلسلے میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق شہریت کے حصول کی تمام تر شرائط پورا کرنے والوں کو پانچ سال یا''انضمام کی غیر معمولی کامیابیوں‘‘ کے ساتھ تین سال میں بھی جرمن شہریت دی جائے گی۔

’بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے‘ : جرمنی کا دوہری شہریت سے متعلق قانون

Briten wollen wegen Brexit Deutsche werden
ہر جرمن شہری کے لیے قانوناﹰ وفاقی جرمن آئین کا احترام کرنا لازمی ہوتا ہےتصویر: picture-alliance/dpa/J. Stratenschulte

اس کے علاوہ جرمنی میں پیدا ہونے والے بچے جن کے والدین میں سے کوئی ایک بھی پانچ سال سے جرمنی میں قانونی طور پر مقیم ہو، انہیں بھی جرمن شہریت دے دی جائے گی۔ برلن حکومت دُوہری شہریت پر لگی پابندیاں بھی ہٹانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جرمن شہریت کا حصول آسان بنانے کی حکومتی کوششیں

اصولی طور پر جرمنی میں دوہری شہریت رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ اب تک یورپی یونین کے رکن ممالک اور سوئٹزرلینڈ کے علاوہ دنیا کے کسی دوسرے ملک کے شہریوں کو جرمن شہریت لینے کے لیے اپنی سابقہ شہریت ختم کرنا پڑتی ہے تاہم اس قانون میں کچھ چھوٹ بھی رکھی گئی تھی۔

2022ء میں 171 ممالک سے تعلق رکھنے افراد کو جرمن شہریت دی گئی۔

م ق / ع ا (ڈی پی اے)

بنیادی جرمن قانون: ملکی شہریت