جرمنی: چاقو حملے میں دو ہلاک، مشتبہ شخص گرفتار
22 جنوری 2025خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آشافن برگ کے پارک میں چاقو حملے کے بعد ایک 28 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔
جرمنی: ماگڈے برگ حملے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کی جائے
ٹک ٹاک ویڈیو میں حملے کی دھمکی، شمالی جرمنی میں ملزم گرفتار
اس مشتبہ شخص کو شوئنتھال پارک میں جائے وقوعہ سے حراست میں لیا گیا۔ جرمن ریاست باویریا کے شہر آشافن برگ کے اس پارک میں چاقو حملے کا یہ واقعہ عالمی وقت مطابق صبح 10:45 پر پیش آیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پولیس کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ اس حملے میں ایک 41 سالہ شخص اور ایک دو سالہ بچہ شدید زخمی ہوئے، مزید یہ کہ دونوں کو طبی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد مزید کسی مشتبہ شخص کی موجودگی کی کوئی علامت نہیں ہے اور نہ ہی عوام کے لیے کوئی خطرہ ہے۔
جرمنی میں ماضی قریب میں بھی پرتشدد حملے ہوتے رہے ہیں۔ اس طرح کے واقعات نہ صرف ملک میں سکیورٹی کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہیں بلکہ جرمنی 23 فروری سے قبل ہونے والے انتخابات سے قبل تارکین وطن کے حوالے سے بحث کی بھی وجہ بنے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس 20 دسمبر کو ماگڈے برگ کی کرسمس مارکیٹ میں لوگوں پر تیز رفتار کار چڑھا دینے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 200 کے قریب دیگر زخمی ہوئے۔ اس کے بعد ایک سعودی ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ا ب ا/ع ب (روئٹرز)