1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جعلی شادیوں کے خلاف جرمن اور ڈینش پولیس کی کارروائیاں

14 جون 2018

ایک ہزار سے زائد مبینہ جعلی شادیوں سے ملنے والے ثبوتوں کی روشنی میں جرمنی اور ڈنمارک میں ایسی شادیاں کروانے والے گروہ کے خلاف پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/2zXjH
Griechenland Hochzeit
تصویر: picture-alliance/Bildagentur-online/Begsteiger

خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے  جرمن پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ جعلی شادیاں کروانے والا گروہ اُن ایشیائی مہاجرین کی یورپی شہریوں سے کاغذی شادیاں کروانے میں ملوث ہے جو یورپی ممالک میں مستقل رہائش کے خواہش مند ہیں۔ 

اس گروہ کے ارکان تک رسائی کے لیے پولیس نے لائپزگ، ایلین برگ اور ہیٹ شٹیڈ سمیت مشرقی جرمنی کے کئی شہروں میں چھاپے مارے ہیں۔ اس کے علاوہ شمالی اور مغربی جرمنی کے معتدد علاقوں میں بھی ثبوت اکھٹا کرنے کے لیے چھاپے مارے گئے ہیں تاہم اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Pakistan Islamabad -  Muslimische Trauung: Bräutigam unterschreibt Ehevertrag
تصویر: Getty Images/AFP/B. Mehri

جرمنی ميں مہاجرین کی جعلی شادیاں کرانے والا گروہ گرفتار

پولیس کے مطابق مشرقی جرمنی میں اس گروہ کے تین مشتبہ افراد،  پاکستانی اور بھارتی مہاجرین کی یورپی خصوصاﹰ مشرقی یورپ سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ساتھ شادیوں کے سرٹیفیکیٹ جاری کرنے میں ملوث ہیں۔ یہ گروہ شادی کے بعد یورپی ممالک میں مستقل رہائش کے ایک اجازت نامے کے کامیاب اجراء پر  22 ہزار یورو یا 25,900  ڈالر وصول کرتے ہیں۔  

ان چھاپوں سے شمالی جرمنی میں موجود اب تک مبینہ طور پر پانچ ایسے جرمن شہریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے میں پولیس کامیاب ہوئی ہے جنہوں نے یورپی باشندوں کو جعلی شادیوں کے لیے بھرتی کر رکھا ہے۔ بھرتی شدہ ان افراد کو رہائش کے اجازت نامے کے کامیاب اجرا کے بعد فی اجازت نامہ ایک ہزار یورو کمیشن بھی دیا جاتا ہے۔  

ع ف /ع ب (ڈی پی اے)