1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی ایشیا میں برقعہ کا رواج کیوں بڑھ رہا ہے ؟

شامل شمس/ بینش جاوید25 اگست 2016

کچھ افراد کی رائے میں برقعہ ایک پدرانہ معاشرے میں عورتوں کی کم تر حیثیت کا عکاس ہے لیکن کچھ افراد برقعہ اوڑھنے کو عورت کا ایک ذاتی فیصلہ ٹہراتے ہیں۔ جنوبی ایشاء میں برقعہ کا رواج کیوں بڑھ رہا ہے ؟ ڈی ڈبلیو کا تجزیہ

https://p.dw.com/p/1JpF6
Symbolbild Frauentag
وہابیت نے جنوبی ایشیائی باشندوں کے ذہنوں میں گھر کر لیا ہے جس نے اس خطے میں کئی عرب روایات کو جنم دیا ہے، مبارک علیتصویر: picture-alliance/dpa/Arshad Arbab

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے منسلک مشتاق غادی کی رائے میں برقعہ ہندو مت اور اسلام دونوں مذاہب میں اہمیت کا حامل ہے اور یہ ایک پدرانہ معاشرے کا عکاس ہے۔ ان کی رائے میں،’’ پدرانہ معاشروں میں عورت کی عزت اس کے لباس اور اس کی جنسیت سے جڑی ہوتی ہے، اسی عزت کو بچانے کی خاطر کئی مرد عورتوں کو اجنبی افراد کو اپنا چہرہ دکھانے کی اجازت نہیں دیتے۔‘‘

مشتاق غادی سمجھتے ہیں کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت جیسے ممالک میں خواتین میں اپنا چہرہ ڈھانپ کر رکھنے کا رواج سیاسی اسلام کے بڑھتے اثر و رسوخ کا نتیجہ ہے۔

Wahl Afghanistan 2014 Straßenszene
وہ مرد جو سخت نظریات رکھتے ہیں وہ عورتوں کو اپنی ملکیت سمجھتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ انہیں کوئی اور دیکھےتصویر: W.Kohsar/AFP/GettyImages

پاکستان کے نامور تاریخ دان مبارک علی نے اس حوالے سے ڈی ڈبلیو کو بتایا،’’جنوبی ایشیا میں برقعہ پہننے کا رواج سعودی عرب کے بڑھتے اثر ورسوخ کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ مذہبی جماعتوں نے بھی یہ تاثر عام کیا ہے کہ برقعہ اور تقویٰ کا گہرا تعلق ہے۔‘‘ مبارک علی یہ بھی کہتے ہیں کہ وہابیت نے نہ صرف جنوبی ایشیا میں سیاسی نظام بلکہ ایک تکثیری معاشرے کو بھی تباہ کیا ہے۔ ان کی رائے میں،’’وہابیت کے پیروکار کسی بھی ثقافتی آزادی کے خلاف ہیں اس لیے وہ مزار، موسیقی کے میلوں اور دیگر ثقافتی مراکز کو نشانہ بناتے ہیں کیوں کہ وہ اس سب کو غیر اسلامی سمجھتے ہیں۔‘‘

علی اس بات پر زور دیتے ہیں کہ وہابیت کا اثر صرف خواتین کے لباس تک محدود نہیں ہے بلکہ اس نے جنوبی ایشیائی باشندوں کے ذہنوں میں گھر کر لیا ہے جس نے اس خطے میں کئی عرب روایات کو جنم دیا ہے۔

Bildergalerie Afghanistan vor Taliban
ساٹھ اور ستر کی دہائیوں میں خواتین نے مذہبی لباس کے خلاف بغاوت کی تھی اورانہوں نے مغربی لباس پہننا شروع کر دیا تھاتصویر: picture-alliance/dpa

مبارک علی نے اس حوالے سے ڈی ڈبلیو کو بتایا،’’پدارانہ نظام اور مذہب عورت کو مرد سے کم تر یا اس پر حکم چلانے کا پرچار کرتے ہیں، وہ مرد جو سخت نظریات رکھتے ہیں وہ عورتوں کو اپنی ملکیت سمجھتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ انہیں کوئی اور دیکھے۔‘‘ بھارت کی روشن خیال اقدار کے باوجود عورتوں پر مردوں کا تسلط اس خطے میں ایک عام بات ہے۔

ماہرین کی رائے میں اعدادو شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ جنوبی ایشیا میں نقاب یا برقعے کا استعمال گزشتہ تین دہائیوں میں خاصہ بڑھ گیا ہے۔

امریکا میں قیام پذیر اسلامی امور کے ماہر عارف جمال نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،’’ ساٹھ اور ستر کی دہائیوں میں خواتین نے مذہبی لباس کے خلاف بغاوت کی تھی اورانہوں نے مغربی لباس پہننا شروع کر دیا تھا، اس دوران کابل میں خواتین منی اسکرٹس بھی پہنتی تھیں تاہم اسی کی دہائی میں وہابیت نے جنوبی ایشیا میں نقاب اور حجاب کا رواج عام کیا۔‘‘ عارف جمال کہتے ہیں کہ نقاب سے زیادہ حجاب کام کرنے والی خواتین میں زیادہ مقبول ہوا جو مذہبی اور جدید دونوں طرح سے دکھنا چاہتی تھیں۔

Pakistan Frauen in Burka
اکستان جہاں عورتوں کے خلاف جرائم عام ہیں وہاں بہت سی عورتیں برقعہ پہننے سے محفوظ محسوس کرتی ہیں, مبارک علیتصویر: AFP/Getty Images/A. Majeed

مبارک علی نے اس حوالے سے ڈی ڈبلیو کو بتایا،’’ پاکستان جہاں عورتوں کے خلاف جرائم عام ہیں وہاں بہت سی عورتیں برقعہ پہننے سے محفوظ محسوس کرتی ہیں۔ عارف جمال نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،’’ میری نظر میں برقعہ یا برقینی پہننا عورتوں کا فیصلہ نہیں ہے، ہم اکثر اپنے والدین کا مذہب ہی اپناتے ہیں، اگر ایک عورت اپنا مذہب تبدیل کرے اور پھر برقعہ یا برقینی پہننے کا فیصلہ کرے تو میں کہوں گا کہ اس نے اپنی مرضی سے فیصلہ کیا ہے۔‘‘