جنگلاتی بوسے
محبت کے اظہار کے لیے بوسہ دینا صرف انسانی فعل سمجھا جاتا ہے لیکن یہ عمل صرف انسانوں تک محدود نہیں۔ اکثر جانور اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں بوسے کا سہارا لیتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ یہ صرف محبت کا ہی اظہار ہو۔
بلیوں کی خصلت
زیادہ تر بلیاں تنہا رہنا پسند کرتی ہیں لیکن شیر اور چیتوں کی خصلت اس معاملے میں بلیوں سے کچھ مختلف ہے۔ شیر اور چیتے ایک دوسرے سے ملنے پر محبت کے اظہار کے لیے اپنے چہرے آپس میں رگڑنے کے علاوہ چاٹتے بھی ہیں ہیں۔
طاقت کا اظہار
تصویر میں بظاہر ایک دوسرے کو بوسہ دیتے ہوئے یہ ہاتھی در اصل پانی کے ایک چھوٹے سے ذخیرے سے سیراب ہونے کے لیے ایک دوسرے کو پیچھے دھکیل رہے ہیں۔
دوستی کی گرمجوشی
اس تصویر میں یہ چھوٹے سے جانور ایک دوسرے کو گرم جوشی سے بوسہ دیتے نظر آرہے ہیں۔ لیکن یہ محبت سے زیادہ دوستی کی گرمجوشی ہے۔ مارموٹ نامی یہ جانور ایک دوسرے کا استقبال اپنے سروں کو ایک دوسرے سے ملا کر اپنی ناک آپس میں رگڑتے ہوئے کرتے ہیں۔
دوست نہیں دشمن
ایک دوسرے کے لبوں کو بوسہ دیتی یہ مچھلیاں محبت کا نہیں بلکہ دشمنی کا اظہار کر رہی ہیں۔ چین کے باشندوں ان مچھلیوں کا یہ پہلو ویلنٹائن ڈے کے طور پر لیتے ہیں۔
شرمیلے خرگوشوں کا انداز محبت
خرگوش محبت کے اظہار کے لیے بوسے کا سہارا نہیں لیتے بلکہ ایک دوسرے کی بو کو قریب سے سونگھتے ہیں۔ عموماﹰ جوڑے کے طور پر رہنے والے خرگوش بظاہر شرمیلے ہوتے ہیں۔
بُو سے پہچان؟
ہر جانور کی اپنی ایک جداگانہ بُو ہوتی ہے جو اس کی پہچان کا باعث بھی بنتی ہے۔ اکثر ایک دوسرے سے سر جوڑے نطر آنے والے جانور دوسرے جانور کی بُو سےاپنے یا غیر قبیلے کی پہچان کرتے ہیں۔
چونچ سے چونچ لڑانا
اپنی چونچ کے باعث پرندوں کے لیے ایک دوسرے کو بوسہ دینا مشکل ہوتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ وہ محبت کے اظہار کے لیے ایک دوسرے کی چونچ سے چونچ ملاتے ہیں۔
مرتے دم تک کا ساتھ
طوطوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اپنا پارٹنر چننے میں وقت لیتے ہیں اور نہایت باریک بینی سے انتخاب کرتے ہیں لیکن ایک بار انتخاب کر لیں تو مرتے دم تک اس کا ساتھ نبھاتے ہیں۔