1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جہادی گروپ ’دی بیٹلز‘ کے دو برطانوی دہشت گرد شام میں گرفتار

عابد حسین
9 فروری 2018

شام میں جنگی کارروائیوں میں مصروف دو برطانوی نژاد جہادیوں کی گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ان دونوں عسکریت پسندوں کو شامی کرد باغیوں نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔

https://p.dw.com/p/2sO5C
IS Mörder von James Foley VIDEO Still OHNE FOLEY - RETUSCHIERT
تصویر: Reuters

امریکی وزارتِ دفاع کے حکام نے بتایا ہے کہ شام میں سرگرم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے تعلق رکھنے والے دو برطانوی جہادیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان کے نام الیگزانڈا امان کوتی اور الشفیع الشیخ بتائے گئے ہیں۔ ان دونوں کو امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے گزشتہ ماہ کے دوران مشرقی شام میں گرفتار کیا تھا۔

شام میں داعش کی شکست: روس کا کردار کلیدی تھا، صدر پوٹن

شامی کرد ملیشیا دیرالزور کے مشرقی حصے پر قابض

شامی پارلیمان کے رکن کا داعش کے ساتھ مبینہ کاروبار

انہیں داعش کے انگلش ترجمان کے طور پر بھی پیش کیا جاتا رہا ہے۔ یہ دونوں جہادی اغوا کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ شام کے جہادی حلقوں میں انہیں ’ دی بیٹلز‘ عی عرفیت سے جانا جاتا ہے۔ اس گروپ کے دیگر دو افراد میں ایک محمد ایموازی عرف جہادی جون اور عین ڈیوس بھی ہیں۔ عین ڈیوس اس وقت ترک حکام کی قید میں ہے۔ جہادی جون کو سن دو پندرہ میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

James Foley Journalist Reporter
اس گروپ کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں میں امریکی صحافی جیمز فولیتصویر: picture-alliance/dpa

جہادی جون کو ’ دی بیٹلز‘ کے نام سے شہرت رکھنے والے  اس گروپ کا سربراہ تصور کیا جاتا تھا۔ جون کو انتہائی سفاک جہادی قرار دیا جاتا تھا۔ ایسی کئی ویڈیوز ہیں، جن میں اس نے متعدد مغویوں کے سرقلم کیے ہیں۔ اس گروپ کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں میں امریکی صحافی جیمز فولی، اسٹیون سوٹلوف کے علاوہ ایک جاپانی صحافی کینجی گوٹو خاص طور پر نمایاں ہیں۔ اسی طرح اسی گروپ نے برطانوی امدادی ورکروں ڈیوڈ ہائنز اور ایلن ہیننگ کو بھی قتل کیا تھا۔