1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

​​​​​​​ خوبصورت افریقی نیشنل پارکس

16 جنوری 2019

افریقہ قدرتی وسائل سے مالا مال براعظم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ افریقہ جیسے نیشنل پارکس کسی دوسرے براعظم میں نہیں۔ اس براعظم کے کسی بھی دورے پر یہ دلکش پارکس اور قدرتی وسائل افریقہ کے حسن کو اور بھی نمایاں کرتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3Bf9O
تصویر: picture-alliance/W. Layer

مختلف انواع کے حیوانات کے ساتھ ساتھ وسیع میدان، آتش فشاں مناظر، بارانی جنگلات، پہاڑ اور ساحل خوبصورت افریقی پارکس کے حسن میں اضافہ کرتے ہیں۔ سیاح  ان مناظر اور جانوروں کو دیکھنے کی خاطر دل کھول کر پیسے خرچ کرتے ہیں۔ نمیبیا، کینیا، جنوبی افریقہ اور تنزانیہ جیسے ممالک سفاری کے حوالے سے مشہور ہیں۔ یہاں سیاح بگ فایئو یعنی ہاتھی، افریقی بھینسوں، گینڈوں، شیروں اور چیتوں کو اپنے سامنے دیکھ سکتے ہیں۔

Afrikas Nationalparks
تصویر: picture-alliance/dpa/S. Wolf-Feix

بہت سے افریقی ممالک میں سیاحت آمدنی کا سب سے بڑا اور اہم ذریعہ ہے۔ اسی ضمن میں قومی پارک ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مقامی رہائشی سیاحوں کی رہنمائی کر کے پیسے کماتے ہیں۔ ان کا ایک اہم ذریعہ آمدن سیاحوں کو جگہ کرائے پر دینا یا پھر ریستوران چلانا بھی ہے۔ بہت سے سیاح سفاری کے دوران بھی اپنے گھر جیسا آرام و سکون چاہتے ہیں۔ افریقہ کے تین سو زائد نیشنل پارکس سیاحوں کے لیے محفوظ طریقے سے فطرت اور جانوروں کو قریب سے دیکھنا ممکن بناتے ہیں۔

eco@africa Botswana's Green Safaris
تصویر: DW

پارک کے رینجرز اور علاقے کو بہتر طریقے سے جاننے والے افراد سیاحوں کے لیے ایسے ٹوئرز کا انتظام کرتے ہیں، جن میں وہ زیبرا کے ریوڑ، پہاڑی بن مانس، گھات لگائے بیٹھے مگر مچھوں اور سورج کی کرنوں میں اونگھتے شیروں کو دیکھ سکتے ہیں۔ سیاح ایسے مقامات پر رات بسر کرتے ہیں، جہاں کسی بھی پرتعیش قیام گاہ کی تمام تر سہولیات دستیاب ہوتی ہیں۔

Kenia - Melania Trump im Nairobi National Park
تصویر: picture-alliance/AP Photo/C. Kaster

ہوشیار و محتاط سیاحوں کو اندازوہ ہو جاتا ہے کہ ان نیشنل پارکس میں مسائل بھی موجود ہیں۔ ان میں غیر قانونی شکار، ڈیم کی تعمیر، جنگلات کی کٹائی، وسائل سے متعلق بڑھتی توقعات اور خستہ حال سڑکوں کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔ کچھ جگاہوں پر تو ماحولیاتی نظام کو اس قدر خطرے کا سامنا ہے کہ وہ اس باعث تباہی کے دھانے پہ پہنچ چکا ہے۔