1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’دبئی چاکلیٹ‘ دبئی سے ہی آنا چاہیے، جرمن عدالت کا حکم

18 جنوری 2025

جرمنی کی ایک عدالت نے جرمن شہر کولون کی سپر مارکیٹ آلڈی (ALDI) ذوڈ پر"دبئی چاکلیٹ" کے نام سے دستیاب چاکلیٹ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

https://p.dw.com/p/4p9Bd
Lindt Dubai Schokolade
تصویر: ABBfoto/picture alliance

عدالت کے مطابق اس چاکلیٹ پر اسی وقت "دبئی چاکلیٹ" کا لیبل لگایا جا سکتا ہے جب یہ اصل میں دبئی سے ہی درآمد کی گئی ہو۔ آلڈی میں دبئی ہینڈ میڈ چاکلیٹ فروخت کی جا رہی تھیں۔ عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ "ایلان دبئی ہینڈ میڈ چاکلیٹ" نامی چاکلیٹ دراصل ترکی میں بنی ہے۔

ہر جرمن باشندے نے گزشتہ برس اوسطاﹰ دس کلوگرام چاکلیٹس کھائیں

آلڈی کا موقف یہ ہے کہ اس نے متعلقہ پراڈکٹ کی پیچھے  لگے لیبل پر واضح کر دیا تھا کہ چاکلیٹ ترکی میں بنی ہیں اور انہیں دبئی سے برآمد نہیں کیا گیا۔ تاہم عدالت نے کہا کہ پراڈکٹ کا نام دینے سے صارفین یہ سمجھیں گے کہ یہ دبئی میں بنائی جانے والی اصل ’دبئی چاکلیٹ‘ ہے اور جرمنی میں درآمد کی جارہی ہے۔

نام میں کیا ہے؟

یہ مقدمہ ایک ٹافی اور مٹھائی درآمد کرنے والے تاجر آندریاس ولمرز نے دائر کیا تھا،  جو خود دبئی کی "فکس" برانڈ کی بنائی ہوئی "دبئی چاکلیٹ"فروخت کرتے ہیں۔

Deutschland | Eine lange Schlange vor dem Lindt-Shop in Hamburg
ہیمبرگ میں لنڈٹ کی دکان کے سامنے ایک لمبی قطارتصویر: Nikolai Kislichko/Horrmann Kislichko GbR/IMAGO


 دسمبر میں ولمرز نے Aldi Süd کے حریف Lidl اور سوئس کنفیکشنری Lindt کے خلاف اسی نوعیت کی شکایات کی وجہ عدالت سے رجوع کیا تھا، یہ مقدمات ابھی بھی چل رہے ہیں۔

سکرٹ کے نیچے نو کلوگرام چاکلیٹ، دو خواتین گرفتار

لِیڈل نے اس بارے میں کہا کہ "دبئی چاکلیٹ" کی اصطلاح سے مراد ایک قسم کی چاکلیٹ ہے، جس میں کریمی پستے اور "چاکلیٹ" بھری جاتی ہے، نہ کہ وہ چاکلیٹ جو خاص طور پر دبئی میں تیار کی گئی ہو اور وہیں سے درآمد بھی کی گئی ہو۔

جرمن کنفیکشنری انڈسٹری کی ایسوسی ایشن (BDSI) نے یہ بھی دلیل دی کہ "دبئی چاکلیٹ" دنیا میں کہیں بھی تیار کی جا سکتی ہے۔ لیکن جرمن شہر کولون کی عدالت اس بات سے متفق نہیں ہے، البتہ آلڈی اس حوالے سے ایک جوابی درخواست بھی دائر کر سکتا ہے۔

ع ف/ ر ب (اے ایف پی)

لالز چاکلیٹ برانڈ کی بانی لال ماجد سے خصوصی گفتگو