دنيا بھر سے بہترين تصاوير
کہيں کوئی عجيب و غريب شے تو کہيں کوئی دلکش نظارہ، کوئی مخصوص کرتب يا پھر احتجاج کا ايک منفرد طريقہ۔ ملاحضہ فرمائيے دنيا بھر سے بہترين تصاوير۔
ہندو ديوی دُرگا
ہندو عقيدے ميں دُرگا کو ايک خاص مقام حاصل ہے۔ يہ ديوی اچھائی کی برائی کے خلاف کاميابی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ ہر سال اکتوبر ميں دُرگا کا سالانہ تہوار منايا جاتا ہے۔ موسيقی، رقص اور تھيٹر کا ايک حسين امتزاج۔ تصوير ميں پوری سجاوٹ کے ساتھ دُرگا کی ايک مورتی ديکھی جا سکتی ہے۔
رات ميں ’سبز‘ آسمان
قطب شمالی کے قريب جاتے جائيں، تو سال کے ايک مخصوص عرصے ميں رات کے وقت ايسے نظارے ديکھنے کو مل سکتے ہيں۔ ان قطبی روشنیوں کا ’آؤرورل زونز‘ کہا جاتا ہے۔ يہ تصوير فن لينڈ کے علاقے روانيامی سے لی گئی ہے۔
آگاہی پھيلانے کا انوکھا انداز
يہ بيرنر کے سوئمنگ پول کا ايک منظر ہے۔ يہاں پانی ميں ڈپکی لگانے والے رنگوں کے امتزاج سے کورلز کو لاحق خطرات کا اندازہ لگا سکتے ہيں۔ سوئٹزرلينڈ کے ملٹی ميڈيا آرٹسٹ پپیلوٹی رسٹ نے ورلڈ وائلڈ لائف فيڈريشن کے ہمراہ مرتے ہوئے کورلز کے بارے ميں آگاہی پھيلانے کے ليے يہ طريقہ کار اختيار کيا ہے۔
سب سے اونچا ’ہيومن ٹاور‘
اسپين کے خطے کاتالونیا کے شہر ٹاراگونا ميں ايک دوسرے پر چڑھ کر درجنوں لوگ اونچائی تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہيں۔ اس شہر کے اس مخصوص تہوار ميں مقامی لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ دنيا بھر کا بلند ترين ’ہيومن ٹاور‘ تيار کيا جائے۔ اس عمل ميں شرکت کے ليے نہ صرف ہمت اور بہادری درکار ہوتی ہے بلکہ اپنا توازن برقرار رکھنے کی بھی بہترين تربيت لازمی ہے۔
گھر سے اچھی کوئی جگہ نہيں، خلا بھی نہيں
انٹرنيشنل اسپيس اسٹيشن يا آئی ايس ايس کے تين خلا باز لگ بھگ چھ ماہ خلا ميں گزارنے کے بعد ’سويوز کيپسول‘ ميں زمين واپس پہنچے۔ قزاقستان ميں ان خلا بازوں کی آمد عين اسی وقت ہوئی، جب اسے ہونا تھا۔ جرمن خلا باز اليگزانڈر گيئرسٹ نے کہا تھا کہ گھر سے خوب صورت کوئی جگہ نہيں ہوتی۔
سب کچھ مليا ميٹ
انڈونيشيا ميں حال ہی ميں آنے والے زلزلے اور سونامی ميں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ سولاويسی جزيرے پر اس سونامی نے تباہی مچا کر رکھ دی۔ کئی خوب صورت مقامات و مناظر اب اس تنصيب کی طرح اپنی شان و شوکت کھو چکے ہيں۔
جنگ و تباہی
جنگ زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچے اکثر کئی سہولتوں سے محروم ہوتے ہيں۔ شامی شہر ادلب کی ايک پرانی مسجد ميں ايک عارضی اسکول قائم کیا گيا۔ يہ بچی اسی اسکول ميں تعليم حاصل کرتی ہے۔ جنگ ميں شام کا ہر تين ميں سے ايک اسکول منہدم ہو چکا ہے۔
اپنے حق کے ليے احتجاج
يہ فلسطينی عورت اسرائيل اور غزہ کے درميان سرحد پر احتجاج کر رہی ہے۔ احتجاج کا يہ سلسلہ رواں برس کئی ماہ سے جاری ہے اور درجنوں فلسطينيوں کی ہلاکت کا سبب بن چکا ہے۔ فلسطينی اپنے آبا ؤ اجداد کی زمينوں پر واپس جانا چاہتے ہيں ليکن اب ان ميں سے کئی علاقوں پر اسرائيلی آبادکاری ہو چکی ہے۔
منفی بارہ ڈگری ميں سمندر کے پانی ميں ڈبکی
صبح کی پہلی کرن کے ساتھ منفی بارہ ڈگری ميں برہنہ ہو کر پانی ميں اترنا۔ يہ برطانيہ کے ڈرورج بے نامی ساحل پر ايک رواج ہے۔ اسے نارتھ ايسٹ اسکی ڈپ‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اس سال اس ميں چار سو افراد نے شرکت کی۔ در اصل اس کا مقصد امدادی سرگرميوں کے ليے رقوم جمع کرنا ہوتا ہے۔