دنیا بھر میں شوق سے کھائے جانے والے فاسٹ فوڈز
دنیا بھر میں فاسٹ فوڈ کلچر کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ مختلف ممالک میں فاسٹ فوڈ کو منفرد انداز میں پکایا اور پیش کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے مشہور فاسٹ فوڈز کی ایک جھلک آپ کے لیے۔
جرمنی کی مشہور کری ورسٹ
برلن سے تعلق رکھنے والے ہرٹا ہیور نے چار ستمبر 1949 کو کری ورسٹ کو پہلی بار فاسٹ فوڈ کے طور پر متعارف کرایا۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے کری ورسٹ کے ساتھ ساتھ ہاٹ ساس یعنی مرچوں والی ساس بھی متعارف کرائی تھی۔ تاہم یہ دعویٰ بھی کیا جاتا ہے کہ کری ورسٹ پکانے کا آغاز جرمنی کے شہر ہیمبرگ سے ہوا تھا۔ لیکن برلن کے لوگ اسے دعوے کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔
ترکی کا ڈونر کباب
ترکی کا مشہور فاسٹ فوڈ ڈونر کباب جرمنی میں بھی کافی مقبول ہے۔ اسے پکانے کے لیے گوشت کے ٹکڑوں پر مصالحے لگا کر انہیں گرل پہ کئی گھنٹوں تک پکایا جاتا ہے۔
اٹالین پیزا
سن 1889 میں نیپولیٹن سے تعلق رکھنے والے بیکر رافیل ایسپوسیٹو نے ساوئے کی ملکہ مارگریٹا کے اعزاز میں "پیزا مارگریٹا" تیار کیا تھا۔ انہوں نے اس پیزا میں اطالوی پرچم کے رنگوں کو دکھانے کے لیے ٹماٹر، موزریلا چیز اور بیزل لیو کا استعمال کیا تھا۔ اب دنیا بھر میں پیزا بطور فاسٹ فوڈ کھایا جاتا کیا ہے۔
پولینڈ کا پائیروگی
پولینڈ میں پیروگی کو قومی پکوان سمجھا جاتا ہے۔ اس ڈمپلنگ کو " غریبوں کی خوراک " مانا جاتا تھا کیونکہ اس میں شامل اجزاء با آسانی ہر فارم میں دستیاب ہوتے ہیں۔ اسے آلو، پنیر، مشروم، گوبھی، گوشت یا پھل کی فلنگ بھر کر تیار کیا جاتا ہے۔
اسکاٹ لینڈ کا ہیگس
ہیگس اسکاٹ لینڈ کی ایک مشہور ڈش ہے۔ اسے بھیڑ کے معدے کو خالی کر کے اس میں بھیڑ کے دیگر ابلے ہوئے اعضا جیسے کے دل، جگر، پھیپھڑے، گردوں کی چربی اور دلیہ ڈال کے پکایا جاتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں یہ ایک مقبول اسنیک کے طور پر کھایا جاتا ہے لیکن اس ملک سے باہر اس ڈش کے شوقین کم ہی ملیں گے۔
یوگنڈا کا رولیکس
یوگنڈا میں ہر کوئی رولیکس خرید سکتا ہے۔ نہیں نہیں یہاں ہم گھڑیوں کی لگثری برانڈ رولیکس کی نہیں بلکہ یوگنڈا کے مشہور اسٹریٹ فوڈ کی بات کر رہے ہیں۔ اسے چپاتی میں آملیٹ اور تازہ سبزی ڈال کے اور اس رول کر کے کھایا جاتا ہے۔ یوگنڈا میں رولیکس غذائیت سے بھرپور ناشتہ ہے جسے لگثری ہوٹلوں میں بھی پیش کیا جاتا ہے۔
بھارتی آلو ٹکی
آلو میں مختلف مصالحے ڈال کہ ان کی ٹکی بنائی جاتی ہے، پھر انہیں گرم تیل میں تلا جاتا ہے۔ اس کے بعد اوپر دہی، چٹنی یا پھر چنے کا سالن ڈال کے پیش کیا جاتا ہے۔ یہ اسنیک بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی مقبول ہے۔