دنیا کی مشہور ترین موٹر سائیکل ’ہارلے ڈیوڈسن‘ فلموں میں
سٹارٹ ہونے پر ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکل کی کھڑکھڑاتی اور جارحانہ آواز واقعی بہت سے لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ ہارلے کا صرف عام زندگی ہی میں نہیں بلکہ پردہ سیمیں پر بھی بہت منفرد نظر انداز میں پیش کی گئی ہے۔
سنز آف انارکی
’سنز آف انارکی‘ ایک معروف امریکی ڈرامہ سیریل ہے، جس میں اچھے اور برے لوگوں کے مابین نہ ختم ہونے والی لڑائی پر مبنی ہے۔ اس سیریز کی کہانی موٹر سائیکل سواروں کے گروہوں کے گرد گھومتی ہے۔ ’سنز آف انارکی‘ کے تمام ارکان کو اس سیریز میں سیاہ لباس پہنے ہوئے اور ہارلے ڈیوڈسن چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایزی رائڈر
موٹر سائیکل چلانے کے شوقین افراد 1969ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے اداکار ڈینس ہاپر اور پیٹر فونڈا کی ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکلوں کو آج بھی سراہتے ہیں۔ فونڈا کی موٹر سائیکل ’کیپٹن امریکا‘ بہت زیادہ پسند کی گئی۔ 2014ء میں ’کیپٹن امریکا‘ جیسی ایک اور موٹر سائیکل تیار کی گئی، جو نیلامی میں ایک ملین یورو سے زائد میں فروخت ہوئی۔
پلپ فکشن
ہر موٹر سائیکل ایک جیسی نہیں ہوتی۔ کوئنٹین تارنٹینو کی فلم ’پلپ فکشن‘ میں اسے کچھ یوں بیان کیا گیا ہے کہ جب بروس ویلس اپنی گرل فرینڈ کو بچانے کے لیے پہنچتے ہیں تو وہ پوچھتی ہے ’’تمہیں یہ موٹر سائیکل کہاں سے ملی‘‘ تو ویلس بہت جلدی میں جواب دیتے ہیں ’’بےبی یہ موٹر سائیکل نہیں۔ یہ چوپر ہے‘‘۔ ہیلی کاپٹر کے لیے چوپر استعمال کیا جاتا ہے۔
مارلبورو مین
اس فلم میں مِکی روکر اور ڈان جانسن نے دو ایسے موٹر سائیکل سواروں کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک دوست کو مالی مشکلات سے نکالنا چاہتے ہیں اور انہیں ڈھائی ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے یہ دونوں نقد رقم لے جانے والی ایک گاڑی کو لوٹنے کی کوشش کے دوران پیسوں کی جگہ بڑی مقدار میں منشیات اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ روکر اور جانسن اپنی اپنی ہارلے کی وجہ سے اپنے پیچھا کرنے والوں سے ہمیشہ آگے نکل جاتے ہیں۔
ٹرمینیٹر ٹو
’’مجھے تمہارے کپڑے، تمہارے جوتے اور تماری موٹر سائیکل چاہیے‘‘ آرنلڈ شوارٹز نیگر نے ٹرمینیٹر ٹو میں ایک بائیکر سے کہا تھا۔ اس کے بعد ایک مختصر سی لڑائی کے بعد شوارٹزنیگر سیاہ رنگ کے لباس اور سن گلاسز میں ہارلے ڈیوڈسن پر بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔ شوارٹزنیگر نے 1991ء کے کن فلمی فیسٹیول میں یہ تصویر بہت فخریہ انداز میں پیش کی تھی۔