1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دو ہزارواں ٹیسٹ: بھارت کو پہلی اننگز میں 457 رنز درکار

23 جولائی 2011

کرکٹ کا دو ہزارواں ٹیسٹ میچ جمعرات سے لارڈز کے میدان پر جاری ہے۔ بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 17 رنز بنا لیے ہیں۔

https://p.dw.com/p/1226V
تصویر: AP

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جاری کرکٹ کی تاریخ کا دوہزارواں ٹیسٹ میچ دراصل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں کا 100واں ٹیسٹ بھی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچز کی سیریز کا یہ پہلا میچ ہے۔

اس ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام تک بھارتی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے اپنی پہلی اننگز میں 17 رنز بنائے۔ دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا، تو بھارتی اوپنر ابھیناؤ موکنڈ آٹھ جبکہ گوتم گھمبیر سات رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 474 رنز بناکر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ انگلینڈ کے بیٹسمین کیون پیٹرسن نے دو سو دو رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

لارڈز کا میدان عام طور پر بیٹسمینوں کے حق میں قرار دیا جاتا ہے۔ وہ‍اں گیند زیادہ اچھلتی نہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں بھارت کی ٹیم اس وقت سر فہرست ہے جبکہ انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے، جو دوسرے نمبر کی ٹیم جنوبی افریقہ سے محض ایک پوائنٹ ہی پیچھے ہے۔

رپورٹ: افسر اعوان

ادارت: عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں