’رائل ایئر ٹیٹو شو‘ میں پاکستانی فضائیہ کی جیت
پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی ہرکیولیس طیارے نے برطانیہ میں ’رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو2016‘ میں ’کونکورز ڈی الیگینس‘ ٹرافی جیت لی ہے۔ اس ائیر شو کا شمار دنیا کے بڑے اور اہم عسکری شوز میں ہوتا ہے۔
پاکستانی فضائیہ کی جیت
پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی ہرکیولیس طیارے نے برطانیہ میں ’رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو2016‘ میں ’کونکورز ڈی الیگینس‘ ٹرافی جیت لی ہے۔
آپریشن ضرب عضب کے زیرعنوان پرکشش مصوری
اس مقابلے میں پچاس سے زائد ممالک اور مختلف کمپنیوں کے دوسو طیاروں نے حصہ لیا تاہم پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے نے آپریشن ضرب عضب کے زیرعنوان پرکشش مصوری کے باعث یہ میلہ لوٹ لیا۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں
پاکستان کی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طیارے پر فوجی آپریشن ’ضرب عضب‘ کے حوالے سے کی گئی مصوری کا مقصد دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور اس جنگ میں مسلح افواج کی کامیابیوں کے بارے میں باور کرانا تھا۔
’رائل ایئر ٹیٹو شو‘ کا شمار اہم عسکری شوز میں ہوتا ہے
اس مقابلے کا انعقاد برطانیہ کی رائل ائیر فورس بیس میں کیا گیا تھا۔ اس ایئر شو کا شمار دنیا کے بڑے اور اہم عسکری شوز میں ہوتا ہے۔ اس میلے میں کئی ممالک کی فضائیہ اور ایروسپیس اور جدید ٹیکنالوجی کی کئی کمپنیوں نے شرکت کی۔
پاکستان کا طیارہ لوگوں کی توجہ کا مرکز
اس ایئر شو میں پاکستان کا طیارہ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ پاکستان کی فضائیہ نے سن 2006 میں بھی اس ایئر شو میں حصہ لیا تھا اور تین ٹرافیاں حاصل کی تھیں۔
پاکستانی وفد کو مبارک باد
اس تقریب کے آخری روز وائس چیف آف ایئر سٹاف ائیر مارشل اسد لودھی بھی ائیر شو میں شریک ہوئے اور پاکستانی وفد کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔