1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

رابرٹ بلیک کا دورہ ء سری لنکا

30 اپریل 2011

جنوبی ایشیا کے لیےاعلیٰ امریکی مندوب آئندہ ہفتے سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ خانہ جنگی کے آخری ایام میں سری لنکن افواج کی طرف سے مظالم ڈھائے جانے کے الزامات کے بعد ان کا یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل سمھا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/116hC
تصویر: AP

اعلیٰ امریکہ اہلکار کار رابرٹ بلیک یہ دورہ ایسے وقت میں کر رہے ہیں، جب کولمبو حکومت نے اقوام متحدہ کی اُس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کی افواج تامل باغیوں کے خلاف لڑی گئی جنگ کے آخری دنوں میں شہریوں کے خلاف مظالم ڈھانے کی مرتکب ہوئی تھیں۔

رابرٹ بلیک اپنے چھ روزہ دورے کے دوران سری لنکا کے علاوہ مالدیپ بھی جائیں گے۔ جمعہ کو امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رابرٹ بلیک دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے علاوہ سول سوسائٹی کے سرکردہ کارکنان سے بھی ملیں گے۔

Flash-Galerie Internationaler Tag gegen Einsatz von Kindersoldaten Red Hand Day
اقوام متحدہ کے بقول سری لنکن فوج خانہ جنگی کے آخری ایام میں جنگی جرائم کی مرتکب ہوئیتصویر: AP

ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ رابرٹ بیک کا یہ دورہ ایک ماہ پہلے سے ہی طے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس دورے کا تعلق اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ سے نہیں ہے تاہم وہ اس دوران اس امر پر بھی گفتگو ضرور کریں گے۔

پیرکو جاری ہونے والی اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خانہ جنگی کے آخری ایام میں سری لنکا کی افواج اور تامل باغی دونوں ہی جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے تھے۔ کولمبو حکومت نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے اس عالمی ادارے پر الزام عائد کیا کہ وہ ان کے ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

دوسری طرف امریکی حکومت نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے آزادانہ اور شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزن رائس نے کہا کہ اس معاملے کے تمام حقائق کی تہہ تک پہنچنا چاہیے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں