حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ راوی سٹی منصوبے کا مقصد ماحول کو محفوظ کرنا، زیرزمین پانی کی آلودگی سے نمٹنا اوردریائے راوی کو نئی زندگی دینا ہے۔ تاہم کچھ ماہرین ماحولیات ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہیں جبکہ ایسے الزامات بھی ہیں کہ اس منصوبے کے تحت غریب کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔