بھارتی حکومت کی طرف سے روہنگیا مہاجرین کو ملک بدر کرنے کے اعلان کے بعد بھارت میں پناہ لینے والی میانمار کی اس کمیونٹی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ سخت گیر ہندو تنظیموں کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی مخالفت تو پہلے سے جاری تھی لیکن اب ان کے کیمپوں پر بھی حملے شروع ہو گئے ہیں۔ نئی دہلی سے صلاح الدین زین کی ویڈیو رپورٹ