بنگلہ دیش میں حکام روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں سے کورونا وائرس کو دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ابھی تک کسی مریض کی اطلاع سامنےنہیں آئی لیکن مہاجرین کی بڑی تعداد سے بھرے ان کیمپوں کی موجودہ صورتحال کے تحت یہاں کورونا وائرس کی وبا تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔