ریو اولمپک مقابلے، پہلے دن آسٹریلیا سب سے آگے
7 اگست 2016برازیل میں ہونے والے اولمپک مقابلوں کے سلسلے میں سات اگست بروز اتوار جب دوسرے دن کا آغاز ہوا تو منتظمین کو کشتی رانی کا ایک مقابلہ مؤخر کرنا پڑا۔ اسی مقابلے سے اکتسیویں اولمپک مقابلوں کے دوسرے دن کا آغاز ہونا تھا۔
ان مقابلوں کے پہلے دن ہی پاکستان کے دو ایتھلیٹ شکست سے دوچار ہوتے ہوئے اولمپک گیمز سے باہر ہو گئے۔ ریو اولمپک میں شرکت کی خاطر برازیل پہنچے سات رکنی پاکستانی دستے کی رکن منہال سہیل دس میٹر رائفل شوٹنگ کے حتمی مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہو گئیں اور یوں ان اہم مقابلوں میں کسی پوزیشن حاصل کرنے کا ان کا خواب پہلے روز ہی ٹوٹ گیا۔
اسی طرح پاکستانی پیراک حارث بانڈے بھی اولمپک مقابلوں کے پہلے دن ہی باہر ہو گئے۔ مردوں کی چار سو میٹر فری سٹائل پیراکی کے مقابلے میں وہ انچاس تیراکوں میں آخری نمبر پر رہے۔ یوں اب ان مقابلوں میں پاکستان کے صرف پانچ ایتھلیٹ بچے ہیں۔
ریو اولمپک مقابلوں کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے دو گولڈ اور کانسی کا ایک تمغہ اپنے نام کر کے میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن سنبھال لی۔ میڈل ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہنگری کا دستہ ہے، جس نے دو طلائی تمغے جیتے ہیں۔
پر پہلی پوزیشن سنبھال لی۔ میڈل ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہنگری کا دستہ ہے، جس نے دو طلائی تمغے جیتے ہیں۔
تیسری پوزیشن امریکا کی ہے، جس کے ایتھلیٹس ایک گولڈ جبکہ چار سلور میڈل اپنے نام کر چکے ہیں۔ گزشتہ روز دیگر کئی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ایک روسی ایتھلیٹ نے بھی ایک گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
اولمپک مقابلوں کے پہلے دن ایسے ممالک جن کے کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل حاصل کیے، ان میں ویت نام، تھائی لینڈ، بیلجیم، ارجنٹائن، جاپان اور جنوبی کوریا بھی شامل ہیں۔ ویت نامی شوٹر Xuan Vinh Hoang نے ایک تاریخ رقم کی ہے کیونکہ ان سے پہلے کوئی بھی ویت نامی ایتھلیٹ یا کھلاڑی اولمپک مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔
اولمپک مقابلوں کے سلسلے میں ہفتے کے دن اپنے پہلے ہاکی میچ میں جرمن ٹیم نے کینیڈا کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے مات دے دی۔ یاد رہے کہ ان مقابلوں میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔ جرمنی کی مردوں کی والی بال ٹیم کو پہلے ہی دن پولینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا۔