1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

زمین سے توانائی کا حصول

عاطف توقیر21 جنوری 2009

جیو تھرمل طریقہ توانائی کے حصول کا ایک سستا، دیرپا اور آلودگی سے پاک ذریعہ ہے اسی لئے قابل تجدید توانائی کے اس طریقے کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔

https://p.dw.com/p/GZG0
زمین سے باہر امڈنے والے لاوے کا درجہ حرارت بہت بلند ہوتا ہےتصویر: AP

جیو دراصل یونانی لفظ ہے جس کے معنی ہیں زمین اور تھرمل سے مراد ہے حدت، یعنی زمین سے حاصل کی جانے والی حدت سے عمارتوں میں گرمی پیدا کرنے والا نظام اور بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

Island: Reykjavik - Blaue Lagune mit Kraftwerk Svartsengi
جیو تھرمل پروجیکٹس سے لامحدود عرصے کے لئے مفت توانائی حاصل کی جاسکتی ہےتصویر: dpa

جیو تھرمل ایک قابل تجدید توانائی ہے کیونکہ اس ذریعہ سے زمین سے حاصل کی جانے والی بھاپ دوبارہ زمین میں شامل ہو جاتی ہے اوراس طرح کسی قسم کی آلودگی کا کوئی احتمال نہیں رہتا۔

کروڑوں صدیاں پہلے سیارہ زمین ایک آگ کا گولہ تھا جو رفتہ رفتہ سرد ہوتا گیا۔ آج ہم جس زمین پر رہتے ہیں اس سے چار ہزار میل نیچے کا درجہ حرارت سورج کی سطح کے درجہ حرارت سے زیادہ ہے۔ زمین کئی پرتوں کا مجموعہ ہے۔ سیارہ زمین کے عین مرکز کا حصہ ٹھوس فولادی پرت کہلاتا ہے جس کے باہر کی سطح اگرچہ ٹھوس نہیں تاہم سخت گیر مائع کی سی ہے۔ اسے میگما کہتے ہیں۔ قشتر ارض زمیں کی سب سے بیرونی پرت ہے جس پر ہمیں سمندر، کھیت اور پہاڑ نظر آتے ہیں۔

BdT Chile Vulkanausbruch Llaima in Cherquenco
آتش فشاں پہاڑ عموما زمین کی گرم ترین پرت کے لئے لاوا اور بھاپ باہر نکالنے کا آسان راستہ ہوتے ہیں۔تصویر: AP

یہ پرت پندرہ سے پینتیس میل تک موٹی ہوتی ہے۔ قشتر ارض کچھ حصوں میں ٹوٹی ہوئی ہے جنہیں ہم زمینی پلیٹیں کہتے ہیں۔ دو پلیٹوں کی درمیانی جگہ سے یہ میگما قریب تر ہوتا ہے اور کبھی کبھار لاوے کی صورت میں باہر بھی آجاتا ہے جیسی کئی بار آتش فشاں پہاڑوں کے پھٹ پڑنے کی صورت میں دیکھا بھی گیا۔ زمین کی گہرایوں میں یہ گرم لاوا اور پانی جہاں ملتے ہیں وہاں بھاپ پیدا ہوتی ہے۔

BdT Kolumbiens höchster Vulkan ausgebrochen
زمیں میں جہاں پانی اس لاوے سے ملتا ہے وہاں باپ بنتی ہے اور اس بھاپ کو توانائی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہےتصویر: picture-alliance / dpa

اسی اصول کو مدنظررکھتے ہوئے جیوتھرمل کا نظریہ سامنے آیا۔ جس میں زمین کے اندر بہت گہرائی تک کھودائی کی جاتی ہے اور اس انتہائی گہرے چھید میں سے بھاپ باہر آنے لگتی ہے جسے ٹھنڈے ممالک میں گھروں کو گرم رکھنے والے نظام اور بجلی بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Bdt Rauch und Asche tritt dem Kilauea Vulkan auf Hawaii aus
یہ لاوا زمین کی ہر اس سطح سے باہر آنے کی کوشش کرتا ہے جو اسے کمزور ملےتصویر: AP

گو کہ زمین میں اس حد تک گہرا چھید کرنا ایک مہنگا کام ہے مگر ایک بار ایسا کر لیا جائے تو پھر لامحدود مدت کے لئے توانائی کا مفت حصول ممکن ہو جاتا ہے۔

جاپان دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں بہت سے آتش فشاں پہاڑ ہیں اور یہی سوچتے ہوئے جاپانی ماہرین جیو تھرمل طریقہ کار کے ذریعے قابل تجدید اور آلودگی سے پاک توانائی کے حصول کے کئی پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

Vulkanausbruch in El Salvador Ilamatepec Santa Ana
اس طریقہ کار میں حرارتی توانائی کو برقی توانائی میں تبدیل کیا جاتا ہےتصویر: AP

جاپان نے توانائی کے حصول کیلئے مزید جیو تھرمل منصوبے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ رواں سال کے دوران شمالی جاپان میں آتش فشاں والے پہاڑوں کی گہرائی سے گرم پانی اور بھاپ کو توانائی میں تبدیل کرنے کیلئے متعدد پاور سٹیشن تعمیر کئے جائیں گے۔ منصوبوں پر 40 ارب ین (433.9 ملین ڈالر) اخراجات آئیں گے۔ منصوبے کے تحت پاور سٹیشن سے 60 ہزار کلو واٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔

Reisanbau auf den Philippinen
زمین کے کئی علاقے ایسے ہیں جہاں قشتر ارض کے کمزور حصوں سے زمین کے اندر پایا جانے والا گرم سیال لاوا باہر آجاتا ہےتصویر: AP

قبل ازیں جاپان نے ایسے 18 جیو تھرمل پاور سٹیشن قائم کر رکھے ہیں جس سے مجموعی طور پر 5 لاکھ کلو واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ جیوتھرمل پراجیکٹ میں 6 ہزار فٹ کی گہرائی سے گرم پانی اور بھاپ کو پائپوں کے ذریعے تھرمل سٹیشن میں منتقل کر کے توانائی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ نئے منصوبے 2016ءتک مکمل ہوں گے جس سے 60 ہزار کلوواٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔ جاپان کے شمال میں آتش فشاں پہاڑوں کا جال ہے اور جاپانی سائنسدان جیو تھرمل طریقے سے توانائی کے حصول کے لئے مذید سستے طریقوں پر غور کر رہے ہیں