1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سات یورپی ممالک ملٹری ایئر بس ڈیل کے قریب

11 دسمبر 2009

ملٹری کارگو طیارے بنانے والی ایئر بس کمپنی کے مطابق سات یورپی ممالک کے وزرائے دفاع رواں برس کے اختتام تک ممکنہ طور پر ایک سمجھوتے پر پہنچ جائیں گے۔

https://p.dw.com/p/KzwL
تصویر: AP

ائیر بس کمپنی کے مطابق اس معاہدے میں جتنی تاخیر ہو رہی ہے، اسی قدر اس جہاز کی تیاری پر آنے والی لاگت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ایئر بس کمپنی نے 2003ء میں ملٹری کارگو جہاز A400M پروگرام شروع کیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت جرمنی، اسپین، فرانس، برطانیہ، ترکی، بیلجیئم اور لکسمبرگ کو مشترکہ طور پر اس جہاز کی تیاری پر آنے والی لاگت برداشت کرنا تھی۔ اس پروگرام کے لئے 20 بلین یورو کا سرمایہ درکار تھا اور یہ جہاز رواں برس تک ان ممالک کے حوالے کر دئے جانا تھے۔ تاہم تکنیکی وجوہات کی بناء پر اس میں تاخیر ہوتی گئی اور اب یہ طیارے 2012ء تک ہی ان ممالک کے حوالے کئے جا سکیں گے۔ اس اثناء میں جہاز کی تیاری پر آنے والی لاگت بھی بڑھ چکی ہے۔

ایئر بس انتظامیہ کے مطابق ان ممالک کو ان جہازوں کی قیمتوں میں اضافہ تسلیم کرنا ہو گا۔ ممکنہ طور پر یہ ممالک رواں برس کے اختتام سے قبل ہی اس معاملے میں کسی لائحہ عمل پر متفق ہو جائیں گے۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : امجد علی