سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والے ممالک
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی ورلڈ فیکٹ بُک کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والے ممالک یہ ہیں۔
1۔ چین
چین دنیا میں سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والا ملک ہے۔ ورلڈ فیکٹ بُک کے مطابق چین سالانہ بنیادوں پر 6142 بلین کلو واٹ آور (کے ڈبلیو ایچ) بجلی پیدا کرتا ہے۔
2۔ امریکا
چین کے بعد سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں امریکا کا نمبر آتا ہے۔ سن 2015 کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں سالانہ 4088 بلین کے ڈبلیو ایچ بجلی پیدا کی جاتی ہے۔
3۔ بھارت
بھارت دنیا میں بجلی پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ سن 2015 میں جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ جنوبی ایشیائی ملک سالانہ 1289 بلین کے ڈبلیو ایچ بجلی پیدا کرتا ہے۔
4۔ روس
چوتھے نمبر پر روس ہے جو ہر سال 1008 بلین کلو واٹ آور (کے ڈبلیو ایچ) بجلی پیدا کرتا ہے۔
5۔ جاپان
جاپان اس فہرست میں سالانہ 976 بلین کے ڈبلیو ایچ بجلی کی پیداوار کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
6۔ کینیڈا
چھٹے نمبر پر کینیڈا ہے جہاں سن 2015 کے اعداد و شمار کے مطابق ہر سال 643 بلین کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کی جاتی ہے۔
7۔ جرمنی
جرمنی بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے جہاں ہر سال 588 بلین کے ڈبلیو ایچ بجلی پیدا کی جاتی ہے۔
8۔ برازیل
جنوبی امریکی ملک برازیل اس فہرست میں سالانہ 578 بلین کے ڈبلیو ایچ بجلی کی پیداوار کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
9۔ فرانس
سی آئی اے کی ورلڈ فیکٹ بُک کے مطابق فرانس میں بجلی کی سالانہ پیداوار 536 بلین کے ڈبلیو ایچ ہے اور وہ اس فہرست میں نویں نمبر پر ہے۔
10۔ جنوبی کوریا
جنوبی کوریا 528 بلین کے ڈبلیو ایچ بجلی سالانہ بنیادوں پر پیدا کرتا ہے اور وہ عالمی سطح پر دسویں نمبر پر ہے۔
11۔ سعودی عرب
سعودی عرب اس حوالے سے ٹاپ ٹین ممالک میں تو جگہ نہیں بنا سکا لیکن 318 بلین کے ڈبلیو ایچ بجلی کی سالانہ پیداوار کے ساتھ یہ مسلم اکثریتی ملک گیارہویں نمبر پر ہے۔
17۔ ایران
مشرق وسطیٰ کے خطے میں سعودی عرب کا حریف سمجھا جانے والا ملک ایران سالانہ 265 بلین کے ڈبلیو ایچ بجلی کی پیداوار کے ساتھ 17ویں نمبر پر ہے۔
19۔ ترکی
سن 2015 کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں بجلی کی سالانہ پیداوار 245 بلین کے ڈبلیو ایچ ہے اور وہ عالمی سطح پر بجلی پیدا کرنے والا انیسواں بڑا ملک ہے۔
34۔ پاکستان
ورلڈ فیکٹ بُک کے مطابق پاکستان بجلی پیدا کرنے والا 34واں بڑا ملک ہے جہاں بجلی کی سالانہ پیداوار 104 بلین کے ڈبلیو ایچ ہے۔
219۔ غزہ پٹی
سی آئی اے کی ورلڈ فیکٹ بُک کے مطابق فلسطینی علاقے غزہ پٹی میں محض اکاون ہزار کے ڈبلیو ایچ بجلی سالانہ بنیادوں پر پیدا کی جاتی ہے۔