سب سے زیادہ کپاس پیدا کرنے والے ممالک – ٹاپ ٹین
پاکستان دنیا میں کپاس پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔ اس پکچر گیلری میں جانیے دنیا میں اس اہم فصل کی سب سے زیادہ پیداوار کن ممالک میں ہوتی ہے۔
۱۰۔ برکینا فاسو
مغربی افریقی ملک برکینا فاسو 283 ہزار میٹرک ٹن کپاس کی پیداوار کے ساتھ عالمی سطح پر دسویں نمبر پر ہے۔
۹۔ ترکمانستان
نویں نمبر پر ترکمانستان ہے جہاں سن 2016 اور 2017 کے پیداواری موسم میں 288 ہزار میٹرک ٹن کپاس کاشت کی گئی۔
۸۔ ترکی
ترکی اس حوالے سے 697 ہزار میٹرک ٹن کپاس کی پیداوار کے ساتھ عالمی سطح پر آٹھویں نمبر پر رہا۔
۷۔ ازبکستان
وسطی ایشیائی ملک ازبکستان 811 ہزار میٹرک ٹن کپاس کی پیداوار کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا۔
۶۔ آسٹریلیا
سن 2016-17 کے پیداواری موسم کے دوران آسٹریلیا میں 914 ہزار میٹرک ٹن کپاس کی پیداوار ہوئی اور وہ عالمی سطح پر چھٹے نمبر پر رہا۔
۵۔ برازیل
برازیل میں مذکورہ عرصے کے دوران 1524 ہزار میٹرک ٹن کپاس کاشت کی گئی اور وہ کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔
۴۔ پاکستان
کپاس کا شمار پاکستان کی اہم ترین فصلوں میں ہوتا ہے اور یہ جنوبی ایشائی ملک کپاس پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے۔ سن 2016 اور 2017 کے پیداواری موسم کے دوران پاکستان میں 1676 ہزار میٹرک ٹن کپاس کی پیدوار ہوئی۔
۳۔ امریکا
تیسرے نمبر پر امریکا ہے جہاں گزشتہ پیداوری موسم کے دوران 3738 ہزار میٹرک ٹن کپاس کی پیداوار ہوئی، جو کہ پاکستان سے تقریبا دو گنا زیادہ ہے۔
۲۔ چین
قریب پانچ ہزار میٹرک ٹن کپاس کے ساتھ چین دنیا میں کپاس پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔
۱۔ بھارت
دنیا میں سب سے زیادہ کپاس بھارت میں کاشت کی جاتی ہے۔ گزشتہ پیداواری موسم کے دوران بھارت میں 5880 ہزار میٹرک ٹن کپاس کی پیداوار ہوئی۔