1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’سخت گیر موقف رکھنے والے پومپیو وزارت خارجہ میں‘

15 مارچ 2018

مائیک پومپیو کا شمار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے حمایتوں میں ہوتا ہے۔ نئے امریکی وزیر خارجہ پومپیو واٹر بورڈنگ اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے دیگر  ممالک کی جاسوسی کرنے کی سیاست کی وکالت کرتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2uNF5
USA Mike Pompeo in Washington
تصویر: picture-alliance/AP Photo/P. Martinez Monsivais

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پومپیو اپنی ذمہ داری شاندار طریقے سے نبھائیں گے۔ مائیک پومپیو کو ریکس ٹلرسن کی جگہ امریکی وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 54 سالہ پومپیو امریکی خفیہ ادارے ’سی آئی اے‘ کے سربراہ رہے ہیں۔ پومپیو ماضی میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے پر متعدد مرتبہ اپنے تخفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس سے دستبرداری کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ وہ شمالی کوریا کے حوالے سے ٹرمپ کے سخت رویے کے بھی حامی ہیں۔

Saudi-Arabiens König Salman traf Mike Pompeo, Direktor der CIA
پومپیو ماضی میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے پر متعدد مرتبہ اپنے تخفظات کا اظہار کر چکے ہیںتصویر: Irna

مائیک پومپیو امریکی صدر کے ایک سچے ساتھی ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ پر کی جانے والی تنقید کو اکثر مسترد بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ صدر نے بھی کئی دوسرے معاملات میں ان سے مشورے کیے ہیں۔ پومپیو کا تعلق قدامت پسندوں کی اس ’ٹی پارٹی‘ سے ہے، جس کی وجہ سے کچھ سالوں کے دوران یہ جماعت مزید دائیں بازو کی جانب جھک گئی ہے۔

پومپیو نے ایک عسکری اکیڈمی سے انجینیئرنگ کی ڈگری لی ہوئی ہے۔ وہ پانچ سال تک بری فوج میں افسر رہے اور انہوں نے  ہارورڈ یورنیورسٹی سے قانون کی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے۔ اس کے بعد 2017ء میں وہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر بنا دیے گئے۔ سخت گیر موقف رکھنے والے پومپیو واٹر بورڈنگ کو اذیت رسانی کا طریقہ نہیں سمجھتے اور انہوں نے قومی سلامتی کے ادارے این ایس اے کے طریقہ جاسوسی کو محدود کرنے کی مخالفت بھی کی ہے۔

سی آئی اے کے سربراہ کا ایرانی جنرل کو انتباہ

ٹرمپ نے وزیر خارجہ کو بھی فارغ کر دیا

پومپیو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انتہائی ذمہ داری مگر اپنے ملازمین کے ساتھ بہت جارحانہ رویہ رکھنے والے انسان ہیں۔