1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہسعودی عرب

سعودی عرب اقتصادی تبدیلی کے منصوبے ’دوگنا‘ کر رہا ہے

30 اکتوبر 2024

سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے کہا کہ ان کا ملک اقتصادی تبدیلی کے منصوبے کے لیے پُر عزم ہے اور اپنے اقتصادی منصوبے کو دوگنا کر رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/4mPJm
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان
ریاض منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) کانفرنس سے الجدعان کا خطابتصویر: REUTERS/Hamad I Mohammed

ریاض منعقدہ  فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) کانفرنس کے دوسرے روز یعنی بُدھ کو سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اب تک کی پیشرفت سے خوش ہیں لیکن مکمل طور پر ''مطمئن‘‘ نہیں ہیں۔

ریاض میں  (FII) کانفرنس میں دنیا بھر سے بزنس، ٹیکنالوجی اور مالیاتی رہنما اکٹھا ہوئے۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ اس خلیجی ریاست کی معیشت کو صرف تیل تک محدود نہیں رکھے گا بلکہ اب وہ اپنے دیگر گھریلو منصوبوں پر توجہ مرکوز رکھے گا۔

تیل کی پیداوار میں سعودی عرب اور امریکا مدِ مقابل

سعودی عرب میں وژن 2030 کے عظیم منصوبوں کی تکمیل ممکن؟

 

وژن 2030 کے اہم ترین مقاصد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جو سعودی عرب کی نگرانی کر رہے ہیں کی جانب سے پیش کردہ ایک نہایت پُرعزم اقتصادی منصوبہ جسے وژن 2030 کے نام سے جانا جاتا ہے، کا بنیادی مقصد سعودی عرب کیز اقتصادی ترقی کا تیل پر سے  انحصار کم کرنا، ترقی کو نئی جہت دینا، نجی شعبے کو وسعت دینا اور نئی آسامیاں یا نوکریاں اور نئی صنعتیں پیدا کرنا ہے۔

یہ منصوبہ 925 بلین ڈالر PIF کے سرمایےجاری ہے۔ اس فنڈ کی مدد سے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی تعیمر کے منصوبے شامل ہیں، جس میں

NEOM جیسے مستقبل کے صحرائی شہر سمیت کئی نئے شہری اور صنعتی علاقوں کی تعمیرشامل ہے۔

سرمایہ کاری کے لیے سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان میں

 

ریاض منعقدہ 2024 بولیوار ورلڈ میلہ
سعودی حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہےتصویر: Hamad I Mohammed/REUTERS

جس فنڈ کے سبب عالمی سطح پر ہائی پروفائل ڈیلز جیسے کہ  Uber اور جاپانی سرمایہ کاری بینک SoftBank کے ساتھ منصوبہ بند پلان تیار کیا گیا ہے اس کے تحت اب یہ منصوبہ بنایا جا رہا ہے کہ اس کے بیرون ملک سرمایہ کاری کے حصے کو تقریباً ایک تہائی تک کم کیا جائے اوراب توجہ گھریلو منصوبوں پر مرکوز کی جائے۔ ریاض میں (FII) کانفرنس کے دوران مذکورہ بینک کے گورنر نے یہ کہا۔

 غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری

سعودی عرب غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو حالیہ برسوں میں اقتصادی تبدیلی کو جاری رکھنے کے لیے اہم سمجھتا ہے۔ سعودی حکومت نے 2030 ء تک ایف ڈی آئی کے لیے 100 بلین ڈالر جو سعودی جی ڈی پی کے تقریباً 6 فیصد کے برابر بنتا ہے، کی سرمایہ کاری تک رسائی کا  ہدف طے کر رکھا ہے۔  تاہم ایف ڈی آئی کے یہ اعداد و شمار یہ نشاندہی کرتے ہیں کہ  اس عرب بادشاہت کو اپنے ان مقاصد کو پورا کرنے کے لیے اس دہائی کے دوران جدوجہد کر نا ہو گی۔

سعودی عرب کا تیل کی پیداوار کم کر دینے کا فیصلہ

ریاض میں کنگ عبداللہ اقتصادی سٹی
سعودی عرب کے اہم ترین ترقیاتی پروجیکٹس میں سے ایک کنگ عبداللہ اکنامک سٹیتصویر: Pond5 Images/Imago Images

تیل اب بھی اہم

سعودی عرب کی اقتصادی ترقی کے منصوبوں میں تنوع کی کوششوں کے باوجود تیل اب بھی ایک اہم بنیادی ذریعہ ہے۔ سعودی معیشت اور تیل کی کم قیمتوں اور پیداوار کے درمیان حکومتی آمدن کوئی ہوئی ہے۔ اس کے سبب 2030 ء وژن میں شامل کچھ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں اور ان پروجیکٹس کی بجائے ریاض حکومت چند دیگر منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے۔

ک م/ ع ت(روئٹرز، ڈی پی اے)