سمندر پر دنیا کا سب سے طویل پُل کھول دیا گیا
چینی حکومت نے میکاؤ اور ہانگ کانگ کو اپنی سرزمین کے ساتھ ایک طویل کے پُل کے ذریعے جوڑ دیا ہے۔ ژوہائی شہر سے ایک سرنگ سے گزرتے ہوئے یہ پُل ہانگ کانگ تک دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
چینی ساحلی علاقوں کو جوڑتا پل
یہ پُل مشرقی چین کے شانڈونگ صوبے کی خلیج جیاژُو کے اوپر سے گزرتا ہے۔ اس پل کے ساتھ مشرقی بندرگاہی شہر شنگڈاؤ کو بھی ایک اضافی سڑک کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
تعمیراتی حسن کا شاہکار
ژوہائی میکاؤ ہانگ کانگ برج کو جدید تعمیراتی حسن شاہکار قرار دیا گیا ہے۔ اس تصویر میں یہ پل ہانگ میں داخل ہو رہا ہے۔
ژوہائی میکاؤ ہانگ کانگ برج
ژوہائی میکاؤ ہانگ کانگ برج پچپن کلومیٹر طویل ہے۔ بحری جہازوں کے گزرنے کے لیے اس پُل کو دریائے پرل کے ڈیلٹا کے قریب زیر سمندر سرنگ سے بھی منسلک کیا گیا۔
اربوں ڈالر کی لاگت
پجاس سے زائد کلومیٹر اس طویل پل کو بیس بلین امریکی ڈالر کی لاگت سے تقریباً دس برسوں میں مکمل کیا گیا۔ اس عرصے میں کئی مرتبہ پل کی تعمیر کا سلسلہ کچھ وقت کے لیے منقطع بھی ہوا۔
کنسٹرکشن انجینیئرنگ
ژوہائی میکاؤ ہانگ کانگ برج کو کنسٹرکشن انجینیئرنگ کے جدید دورکا ایک عظیم شاہکار بھی قرار دیا گیا۔ اس کی تعمیر کے دوران سمندری ٹریفک کو معطل نہیں کیا گیا تھا۔
چین سے ہانگ کا سفر تیس منٹ میں
ہانگ کانگ کے ساحلی علاقے لان تاؤ کی پہاڑی سے پل کا ایک منظر۔ پل چین کی مرکزی سرزمین سے ہانگ کانگ کو منسلک کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا۔
ریلوے لنک کے بعد سڑک کا راستہ
اس پل کا افتتاح چین اور ہانگ کانگ کے درمیان ریلوے لنک کے قائم ہونے کے تقریباً ایک ماہ بعد کیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ کے لیے چینی ریلوے کا ٹریک ایک اور راستے پر بچھایا گیا ہے۔
اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کا یقینی امکان
خیال ہے کہ اس پل کی تعمیر سے میکاؤ، ہانگ کانگ اور ژوہائی میں اقتصادی سرگرمیوں کو تقویت حاصل ہو گی۔ ژوہائی کے کاروباری و تجارتی حلقے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھتے ہیں۔
ساحل سمندر سے پُل کا نظارہ
جنوبی چینی صوبے گوانگ ڈونگ میں ساحل پر کھڑے لوگ پل کا نظارہ کر رہے ہیں۔ بہت سارے ساحلی مقام پر چینی شہری ذوق و شوق سے پل دیکھنے جاتے ہیں۔
چینی صدر نے پل کا افتتاح کیا
چین کے صدر شی جنگ پنگ نے ژوہائی میکاؤ ہانگ کانگ برج کا افتتاح 23 اکتوبر کو کیا۔ اس تقریب میں میکاؤ اور ہانگ کانگ کے انتظامی سربراہان بھی موجود تھے۔