پاکستان کے صوبہ سندھ میں گزشتہ کئی سالوں سے دسمبر کے پہلے ویک اینڈ پر ’سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے‘ منایا جاتا ہے۔ اس دن صوبہ سندھ کے باشندے سر پر روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر ریلیاں نکالتے ہیں اور سندھی گانوں پر رقص کرتے ہیں سکھر سے کرن مرزا کی رپورٹ۔