1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سوڈان : اپوزیشن جماعت کا حکومت کو الٹی میٹم

3 اپریل 2010

سوڈان کی اہم اپوزیشن جماعت نے جمعے کے روز حکومت کو نئی انتخابی اصلاحات کے نفاذ کے لئے چار روز کی مہلت دی ہے۔ اُمہ نامی اس جماعت کا مطالبہ ہے کہ ان اصلاحات کے بغیر آئندہ انتخابات صاف اور شفاف نہیں ہوسکتے۔

https://p.dw.com/p/MmQR
سوڈانی صدر عمر البشیرتصویر: DW/AP

اُمہ پارٹی کی Sarah Nugdalla نے Omdurman شہر میں صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ حکومت کی آٹھ شرائط کی فہرست مہیا کی جا چکی ہے، جن میں اور ان شرائط کا نفاذ ہر صورت میں 6 اپریل تک کر دیا جانا چاہئے تاکہ گیارہ تا تیرہ اپریل کو ہونے والے صدارتی، قانون ساز اور علاقائی انتخابات صاف و شفاف طریقے سے منعقد ہوں۔

سارہ نیگڈالا کے مطابق تمام اپوزیشن جماعتیں ان شرائط پر متفق ہیں۔ جمعرات کے روز امہ پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات میں ممکنہ بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے بائیکاٹ کی دھمکہ دی تھی۔ سوڈان میں گزشتہ 24 برسوں میں پہلی مرتبہ کثیر الجماعتی انتخابات منقعد ہورہے ہیں۔ اپویشن جماعتوں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ انتخابات کو اگلے ماہ تک کے لئے ملتوی کیا جائے۔ ان مطالبات میں حفاظتی انتخابات کے تحت ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات نہ کئے جانےکے مطالبے کے علاوہ یہ ڈیمانڈ بھی کی گئی ہے کہ حکومت عوامی پیسے کو استعمال کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم سے باز رہے۔

Flüchtlinge im Sudan
اس ملک میں گزشتہ 24 برسوں میں پہلی مرتبہ انتخابات منعقد ہو رہے ہیںتصویر: AP

اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ میڈیا کو سرمایہ فراہم کر کے رائے عامہ اپنے حق میں ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

امہ جماعت 1986 میں ہونے والے قانون ساز انتخابات میں فتح یاب ہوئی تھی تاہم تین برس بعد عمر البشیر ایک فوجی بغاوت کے ذریعے عہدہ صدارت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے اور تب سے اب تک ملک میں انتخابات منعقد نہیں کرائے گئے ہیں۔ امہ پارٹی نے ان شرائط کے فوری طور پر نافذ العمل نہ ہونے کی صورت میں انتخابات کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔

جمعے کے روز اُمہ جماعت کے سربراہ صدیق المہدی نے سوڈان کے لئے امریکی مندوب سے بھی ملاقات کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلے کے مطابق امریکی مندوب سے المہدی کی اس ملاقات کا مقصد اُمہ جماعت کو انتخابات کے بائیکاٹ سے اجتناب برتنے کی کوشش تھی۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : کشور مصطفیٰ