سکھر سے تعلق رکھنے والی شائستہ بلوچ ایک دہائی سے مظلوم اور بے سہارا عورتوں کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ شائستہ بلوچ کہتی ہیں کہ پاکستانی لڑکیوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی کے لیے ہر لڑکی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا نہایت ضروری ہے کیونکہ پڑھی لکھی باشعور عورت ہی مضبوط معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔ کرن مرزا کی رپورٹ