شاہکار پانچ بلند عمارتیں، جنہیں ایوارڈز کے لیے منتخب کیا گیا
انٹرنیشنل ہائی رائز ایوارڈ اُن غیر معمولی تعمیراتی نمونوں کو دیا جاتا ہے، جو بلند عمارتوں کو پائیداری کے ساتھ نتھی کرتا ہے۔ ایوارڈز کے انتخاب کے لیے بلند و بالا عمارت کے سماجی پہلوؤں کو سامنے رکھا جاتا ہے۔
اوایشیا ہوٹل ڈاؤن ٹاؤن، سنگاپور
سنگار پور کے انتہائی گنجان کاروباری علاقے کو اس شہری ریاست کا دل قرار دیا جاتا ہے۔ اسی علاقے میں سبز مائل اوایشیا ہوٹل کی عمارت واقع ہے۔ اس کا تعمیراتی ڈیزائن ڈبلیو او ایچ اے (WOHA) کمپنی کا تیار کردہ ہے۔ اس کے ڈیزائن کو چرند پرند کی جنت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ انٹرنیشنل ہائی رائز ایوارڈ کی جیوری نے اوایشیا ہوٹل کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمارت قدرتی نخلستانی روش کو آشکارا کرتی ہے۔
بیروت ٹیریسز
ماہرین تعمیرات ژاک ہرزوگ اور پیئر ڈی میورون نے اس عمارت کے ڈیزائنرز نے یہ سوچ کر اسے تخلیق کیا کہ اس میں بحیرہ روم کی اصل ماحولیاتی صورت حال کو بیان کیا جاسکے۔ یہ عمارت لبنان کے گنجان آباد دارالحکومت میں تعمیر کی گئی۔ اس کے اپارٹمنٹ کو ہوادار اور روشن بنایا گیا ہے۔
مہا نکھن، بنکاک
انٹرنیشنل ہائی رائز ایوارڈ کے لیے منتخب کی گئی چوتھی عمارت تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں واقع ہے۔ اس عمارت کے ایک حصے کو جرمن ماہر تعمیرات اولےشیئرین کی فرم نے تیار کیا ہے۔ اس عمارت کی کُل ستترمنزلیں ہیں اور یہ تھائی لینڈ کی سب سے بلند و بالا عمارت ہے۔ اس کا سامنے والا حصہ غیرمعمولی قرار دیا گیا ہے۔ اس عمارت کو بنکاک کا ایک جوہر بھی کہتے ہیں۔
ٹورے ریفارما، میکسیکو سٹی
یہ ایک روایتی دفتری بلڈنگ ہے اور اس کی بلندی 246 میٹر ہے۔ اس عمارت کا ڈیزائن ایل بینمن رومانو کی تخلیق ہے۔ عمارت کی تعمیر میں زلزلے کے دوران محفوط رہنے کی صلاحیت کو اہمیت دی گئی تھی۔ یہ اونچی عمارت میکسیکو سٹی کے زلزلے والے حصے میں تعمیر کی گئی ہے۔ اس عمارت کا حسن یہ ہے کہ یہ اپنے بڑے حجم کے مقابلے میں وزن کم رکھتی ہے۔
Chaoyang Park Plaza, Beijing
چیاؤ یانگ پارک پلازہ، بیجنگ چینی دارالحکومت بیجنگ کی یہ عمارت بھی حسین و جمیل عمارتوں میں شمار کی جاتی ہے۔ بیجنگ کی تعمیراتی کمپنی نے چیاؤ یانگ پارک پلازہ کو روایتی چینی لینڈ اسکیپ کو عمارت میں سمونے کی کوشش کی ہے۔ یہ عمارت بیجنگ کے کاروباری ڈسٹرکٹ میں واقع ہے۔ یہ عمارت منفرد طرز تعمیر میں ثقافتی شناخت کے پہلو کو بھی اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔