1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شمالی کوریا: ورکز پارٹی کے 65 ویں سالگرہ

11 اکتوبر 2010

شمالی کوریا کی برسراقتدار ورکز پارٹی کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی ایک عظیم الشان فوجی پریڈ میں کیمونسٹ ملک کے رہنما کم یونگ ال کے ساتھ ساتھ ان کے جانشین بیٹے کم یونگ اَن نے بھی شرکت کی۔

https://p.dw.com/p/Paq7
ورکرز پارٹی کی 65 ویں سالگرہ پر منعقد کی گئی فوجی پریڈ کو طاقت کی نمائش قرار دیا گیا ہےتصویر: AP

اس تقریب کی کارروائی شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن پر براہ راست دکھائی گئی۔ ٹیلی وژن پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں کم یونگ اِل اور کم یونگ اَن فوجی پریڈ کے دوران تالیاں بجا رہے تھے۔

یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کم یونگ اَن کو اپنے والد کے ساتھ ٹیلی وژن پردکھایا گیا ہو۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ملکی تاریخ کی پہلی فوجی پریڈ ہے، جو ٹیلی وژن پر براہ راست دکھائی گئی ہے۔ فوجی پریڈ کے دوران کئی میزائلوں پر امریکہ مخالف نعرے لکھے ہوئے تھے،’ امریکی فوجیوں کو شکست دو، امریکی فوجی شمالی کوریائی افواج کے دشمن ہیں۔‘

Nordkorea / Militär / Parade / Pjöngjang
شمالی کوریا کی فوج کی تعداد ایک اعشاریہ دو ملین بتائی جاتی ہےتصویر: AP

کم یونگ اَن کی عمرستائیس برس بتائی جاتی ہے، جنہوں نے سوئٹزرلینڈ سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔ انہیں ابھی گزشتہ ماہ ہی کئی فوجی اور دیگر اہم عہدوں سے نوازا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق اس فوجی پریڈ میں اَن کا اپنے والد کے ساتھ سٹیج پر موجود ہونا ایک واضح اشارہ ہے کہ اِل کے بعد وہ ملک کے نئے سربراہ ہوں گے۔

فوجی پریڈ کے دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، جو پلاسٹک کے پھولوں کو ہوا میں لہرا لہرا کر فوجیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق تین لاکھ افراد اس پریڈ کو دیکھنے کے لئے آئے۔ شمالی کوریا کی فوج کی تعداد 1.2 ملین ہے، جو دنیا کی ایک بڑی فوج تصور کی جاتی ہے۔ اس پریڈ میں بری، بحری اور فضائی فوج نے اپنے اپنے اسحلے کی نمائش کی۔

Flash-Galerie Nordkorea Kim Jong Un
ایک تازہ تصویر، دائیں کم یونگ ال، درمیان وائس مارشل ری یونگ ُہو اور بائیں کم یونگ انتصویر: AP

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق ورکز پارٹی کے 65 برس مکمل ہونے پر منعقد کی گئی اس فوجی پریڈ کا مقصد اڑسٹھ سالہ کم یونگ اِل کے بیٹے کم یونگ اَن کو عوامی سطح پر متعارف کروانا تھا۔ ہفتے کےروز کم یونگ اِل اپنے بیٹے اَن کے ہمراہ دارالحکومت پیونگ یانگ منقعدہ ایک تقریب میں بھی شریک ہوئے، اس ایونٹ کی عالمی سطح پرکوریج کے لئے بین الاقوامی صحافیوں کو بھی مدعوکیا گیا تھا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادرات: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں