1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

عامر خان کی ’دنگل‘ بھارت کی سب سے منافع بخش فلم

بینش جاوید
9 جنوری 2017

بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ نے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ پیسے کما کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

https://p.dw.com/p/2VX4Q
Indien Bollywood Schauspieler Aamir Khan in Mumbai
تصویر: picture-alliance/AP Photo/R. Kakade

یہ فلم کُشتی مقابلوں کے ایک کوچ کے بارے میں جو اپنی دو بیٹیوں کو کشتی کھیلنے کی تربیت دیتے ہیں۔ بالی وڈ ویب سائٹ بالی وڈ ہنگامہ ڈاٹ کام کے مطابق تین ہفتے میں عامر خان کی اس فلم نے 3.45 ارب روپے کا کاروبار کیا ہے۔ اس فلم کے ذریعے عامر خان نے اپنی ہی فلم ’پی کے‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ’پی کے‘ نے سن 2014 میں 3.40 ارب روپے کمائے تھے۔

ڈزنی انڈیا اسٹوڈیوز کی نائب صدر امریتا پانڈے نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا،’’عامر خان کے ساتھ ہماری یہ نویں فلم ہے۔ فلم ’دنگل‘ نے ہماری ہی فلم ’پی کے‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔‘‘

'دنگل‘ فلم کے ہدایت کار نیتیش تیواری ہیں اور یہ فلم کشتی کے کوچ ماہاویر سنگھ پھوگٹ کی اصل کہانی پر بنائی گئی ہے جنھوں نے اپنی دو بیٹیوں گیتا اور ببیتا پھوگٹ کی کشتی کی عالمی چیمپئن بننے کے لیے تربیت کی تھی۔

گیتا نے بھارت کے لیے سن 2010 کی دولت مشترکہ گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا جبکہ اس کی بہن نے سن 2014 میں کامیابی حاصل کرکے بھارت کا نام روشن کیا تھا۔

51 سالہ عامر خان نے اس فلم میں ماہاویر کا کردار نبھانے کے لیے اپنا وزن بڑھایا تھا اور پھر اسی کوچ کا جوانی کا کردار ادا کرنے کے لیے پچیس کلو وزن کم کیا تھا۔

اس فلم کو 23 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔ کشتی کے حوالے سے ہی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم سلطان سب سے زیادہ منافع کمانے والی بالی و‌ڈ کی تیسری فلم ہے۔