عمران خان کو قید رکھنا بین الاقوامی قانون کے منافی، یو این
1 جولائی 2024اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ایک ورکنگ گروپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی سربراہ عمران خان کا من مانے انداز میں قید رکھا جانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستانی الیکشن: مبینہ بےضابطگیوں کی تفتیش کا امریکی مطالبہ
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے 'آربیٹریری ڈیٹنشن ورکنگ گروپ‘ کی طرف سے آج پیر یکم جولائی کی شام مزید کہا گیا کہ اس عمل کا ''مناسب مداوا یہ ہو گا کہ مسٹر خان کو فوری طور پر رہا کیا جاے اور انہیں بین الاقوامی قانون کے مطابق ازالے اور دیگر معاوضوں کا قابل نفاذ حق دیا جائے۔‘‘
خیال رہے کہ عمران خان سائفر کیس اور توشہ خان کیس کے علاوہ دوران عدت نکاح سے متعلق کیسز میں کئی برس کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ان کے خلاف مختلف نوعیت کے دیگر کیسز کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان میں بھی گزشتہ ہفتے ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں آٹھ فروری کو پاکستان میں ہوئے قومی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم پاکستان نے اس قرارداد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ا ب ا/م م (روئٹرز)