پاکستان میں پچیس جولائی کے انتخابات کے بعد اگلی وفاقی حکومت بنانے والی تحریک انصاف ملکی تاریخ میں کوئی منتخب جمہوری حکومت قائم کرنے والی تیسری سیاسی جماعت ہوگی۔ ڈی ڈبلیو نے اسلام آباد میں متوسط اور غریب طبقوں کے چند شہریوں سے یہ پوچھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات کیا ہونا چاہییں؟