1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرانس ميں مہاجرين کے ليے تربيت اور ملازمت کے مواقع

عاصم سلیم Françoise Marmouyet
26 جولائی 2017

فرانس ميں ايک تربيتی پروگرام کی بدولت درجنوں مہاجرين پيشہ وارانہ تربيت کے بعد ملازمت حاصل کر چکے ہيں اور حکام کی کوشش ہے کہ اب اس منصوبے کو آگے بڑھايا جائے۔ اسکيم سے مستفيد ہونے والوں ميں پاکستانی مہاجرين بھی شامل ہيں۔

https://p.dw.com/p/2hAs4
Deutschland Flüchtlinge Fortbildung
تصویر: picture-alliance/dpa/O. Killig

اس منصوبے کی کامياب آزمائش کے بعد فرانسيسی حکومت نے اعلان کيا ہے کہ کيمپوں ميں بسنے والے ايک ہزار تارکين وطن کو رواں برس ستمبر ميں اس پروگرام کا حصہ بننے کا موقع فراہم کيا جائے گا۔ فرانس ميں جاری اس پروگرام کی بدولت ان صنعتوں اور شعبوں کی مدد کی جا رہی ہے، جنہيں ملازمين کی کمی کا سامنا ہے۔ اس وقت وہاں تعميرات، انڈسٹری اور سروسز سيکٹرز کو يہ صورتحال درپيش ہے۔ تربيت کے ليے چنے جانے والے تارکين وطن کو پہلے چھ يا پھر نو ماہ کی باقاعدہ ٹريننگ دی جائے گی اور پھر وہ ملازمت کر سکيں گے۔

اس منصوبے کے آزمائشی پروگرام ميں فرانس کے دو مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 180 مہاجرين کو مواقع فراہم کيے گئے تھے۔ ان ميں سوڈانی، افغان اور پاکستانی تارکين وطن سر فہرست تھے۔ شرکاء کو پہلے فرانسيسی زبان کی تربيت دی گئی اور پھر مطلوبہ کام کے ليے ان کی پيشہ وارانہ صلاحيت بڑھانے کے ليے تشکيل دی گئی خصوصی ٹريننگ بھی دی گئی۔ بعد ازاں ان مہاجرين کو تربيت کی کامياب تکميل پر تعميراتی کام، رنگ کرنے وغيرہ جيسی ملازمتيں فراہم کی گئيں۔ علاوہ ازيں اس خصوصی حيثيت کے سبب نہ صرف ان کی سياسی پناہ کی درخواستوں پر کارروائی ميں تيزی لائی گئی بلکہ انہيں منتظم کمپنی کی جانب سے رہائش بھی فراہم کی گئی اور کھانا پينا بھی۔

اس منصوبے کا نام پائلٹ رکھا گيا ہے اور اس کا مقصد رہائش، ملازمت اور ديگر سہوليات کی فراہمی ممکن بنا کر مہاجرين کا سماجی انضمام اور انہيں ملازمت فراہم کرنا ہے۔ اسے شمالی فرانس سے سامنے آنے والے مطالبات کے بعد FAF-TT نامی کمپنی نے شروع کيا ہے۔

پاکستانی مہاجر چند روز کے ليے جرمن پارليمان کا اعزازی رکن