فرنچ اوپن: نادال آؤٹ، فیڈرر اِن
2 جون 2009پری کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک ہسپانوی کھلاڑی رافائل نادال کا مقابلہ سوئیڈن کے عالمی نمبر تئیس Robin Soderling سے تھا۔
Robin Soderling نے یہ مقابلہ چھ دو، چھ سات، دو سات، چھ چار، سات چھ اور سات دو سے چیت لیا۔ ایونٹ کے اس سب سے بڑے اپ سیٹ کے بعد رافائل نادال ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
مقابلے کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں رافائل نادال کا کہنا تھا: ’’ شکست آپ کی نشو ونما نہیں کرتی مگر اس سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ جو کچھ میں نے حاصل کیا وہ کتنا مشکل تھا۔‘‘
’’ آپ ہار کر اپنی فتوحات کی قدر جان سکتے ہیں۔‘‘
نادال نے Robin Soderling کو اس سے قبل ہونے والے تین میچوں میں بآسانی شکست دی تھی جن میں پچھلے ماہ ہونے والے ایک مقابلے میں وہ Soderling چھ ایک اور چھ صفر سے بھی جیتے تھے۔
نادال نے سن 2005 میں فرنچ اوپن میں پہلا میچ کھیلا تھا اور پھر اُس کے بعد انہوں نے ہار کو نہیں دیکھا۔ فرنچ اوپن کے بعد میں جتنے بھی میچ انہوں نے کھیلے اُس میں جو کھلاڑی آیا اُس کو مات دی ۔ فرنچ اوپن میں نادال اکتیس میچوں میں ناقابلِ شکست رہے۔
دوسری جانب عالمی نمبر دو راجر فیڈرر ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں فتح کے بعد فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
راجر فیڈرر نے پری کوارٹر فائنل میں اپنے مد مقابل جرمن کھلاڑی Tommy Haas کو پہلے سیٹ میں شکست کے بعد فائٹ بیک کرتے ہوئے شکست دی۔ فیڈرر نے یہ مقابلہ چھ سات، چار سات، پاچ سات، چھ چار، چھ صفر اور چھ دو سے جیتا۔ فیڈرر کی اس جیت کے بعد فرنچ اوپن میں فیڈرر کی فتح سے وابستہ توقعات بھی بڑھ گئی ہیں۔ ایونٹ میں ممکنہ طور پر فیڈرر اور نادال کے فائنل میں پہنچنے کو امید کی جا رہی تھی تاہم نادال کی شکست کے بعد بھی فیڈرر کو جیت کے لئے ابھی برطانی کھلاڑی اینڈی مرے جیسے بڑے چیلنج کا سامنا کرنا ہو گا۔ عالمی نمبر تین اینڈی مرے اس وقت اپنی بھرپور فارم میں ہیں اور وہ کسی بھی کھلاڑی کو ہرانے کا حوصلہ اور مہارت رکھتے ہیں۔ تاہم اگر راجر فیڈرر یہ اعزاز جیت لیتے ہیں تو وہ امریکہ کے لیجنڈری کھلاڑی پیٹ سمپراس کے چودہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے کا ریکارڈ برابر کر سکتے ہیں۔