1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فٹ بال: میسی اور ایف سی بارسلونا کے درمیان مہنگا ترین معاہدہ متوقع

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: امجد علی4 اگست 2009

اطلاعات کے مطابق یورپی چیمپیئن ایف سی بارسلونا کلب، ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لیونیل میسی کے نئے کانٹریکٹ کے لیے تیرہ اعشاریہ پانچ ملین ڈالرز سالانہ دینے کے لیے تیّار ہے۔

https://p.dw.com/p/J3VM
تصویر: AP
Lionel Messi
توقع کی جا رہی ہے کہ میسی اس برس یورپ اور دنیا کے بہترین فٹ بالر کے اعزازات جیت پائیں گےتصویر: AP

بائیس سالہ میسی نے ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا کے لیے رواں برس اڑتیس گول کر کے کلب کو تین ٹائٹلز جتوائے، جن میں سے ایک یورپی چیمپیئن ہونے کا اعزاز بھی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ میسی اس برس یورپ اور دنیا کے بہترین فٹ بالر کے اعزازات جیت پائیں گے۔

ایف سی بارسلونا کے مینیجر یوآن لاپورتا نے کہا ہے کہ بارسا کلب میسی کو خوش رکھنے کے لیے جو بھی ضروری ہے، کرے گا اور یہ کہ وہ جانتے ہیں کہ میسی، بارسلونا کلب کے ساتھ بہت گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

Cristiano Ronaldo Manchester United Premier League
کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی ہیںتصویر: picture-alliance/ dpa

بارسلونا کے کوچ کے مطابق ان کو میسی کے کلب میں ہونے پر فخر ہے، اس لئے کہ میسی دنیا کا سب سے بہترین کھلاڑی ہے۔

ہسپانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف سی بارسلونا میسی کو سالانہ تیرہ اعشاریہ پانچ ملین ڈالرز کی رقم دے سکتا ہے، جو کہ میسی کو کلب کی تاریخ کا مہنگا ترین کھلاڑی بنا دے گی۔

قبل ازیں ایک اور ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ نے پرتگالی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو فٹ بال کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کو سب سے زیادہ رقم، اسی ملین ڈالرز کے عوض مانچیسٹر یونائٹڈ سے خرید لیا تھا۔