حماس کے اسرائیل پر دہشت گردانہ حملے اور اسرائیلی جوابی کارروائی کے بعد فیک نیوز اور غیر تصدیق شدہ معلومات انٹرنیٹ پر ہر جگہ گردش کر رہی ہیں۔ ان میں بچوں کو مبینہ طور پر اغوا کرنا، سیاق و سباق کے بغیر اور غلط تفصیلات کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔ ڈی ڈبلیو کی فیکٹ چیک ٹیم نے ایسی کچھ جعلی خبروں پر نظر ڈالی ہے۔