1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیگو اور کاکا کی پاکستان آمد، مداحوں میں خوشی

بینش جاوید
10 جنوری 2019

عالمی شہرت یافتہ فٹ بال کھلاڑی کاکا اور لوئس فیگو’ورلڈ ساکر ایوینٹ‘ کا انعقاد کرنے پاکستانی شہر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔

https://p.dw.com/p/3BIks
Luis Figo in Madrid 20.03.2005
تصویر: Pierre-Philippe Marcou/AFP/Getty Images

پاکستانی سرکاری ٹی وی کی جانب سے شائع ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  فٹ بال کے مشہور کھلاڑیوں فیگو اور کاکا  کا کراچی میں ہوٹل پہچنے پر شاندار استقبال کیا گیا. دونوں غیر ملکی کھلاڑیوں کو روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔ پاکستانی سوشل میڈیا پر اس وقت دونوں کھلاڑیوں کے نام ٹاپ ٹرینڈنگ ہیش ٹیگ ہیں۔

 رئیل میڈرڈ کے سپر سٹار فیگو نے پاکستان آنے سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں کہا،’’ یہ بات بہت خوشی کی ہے کہ ایشیا کا ایک اور ملک فٹ بال کھیلنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ 220 ملین آبادی کے ملک پاکستان میں بین الاقوامی سطح پر فٹ بال کھیلنے کی بھر پور صلاحیت ہو گی۔‘‘

پاکستان دورے سے قبل کاکا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا،’’ میں پاکستان دورے سے بہت خوش ہو۔ میں پہلی مرتبہ پاکستان آ رہا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں پاکستان میں فٹ بال کی ترقی میں مدد کر سکوں گا۔‘‘

ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق یہ کھلاڑی پاکستان دورے کے دوران لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔