1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ گیا

13 جون 2008

پاکستان میں گذشتہ برس معزول کئے جانے والے ججوں کی بحالی کے مطالبے پر زور دینے کے لئے ہزارہا وکلاء اور سیاسی کارکن دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمان کے قریب پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/EJSc
تصویر: AP

پاکستان میں گذشتہ برس معزول کئے جانے والے ججوں کی بحالی کے مطالبے پر زور دینے کے لئے ہزارہا وکلاء اور سیاسی کارکن دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمان کے قریب پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

وہاں پہلے ہی پورے ملک سے گئے ہوئے کئی قافلے پہنچ چکے ہیں۔ قبل ازیں راولپنڈی میں لانگ مارچ کہلانے والے اِس جلوس کا شاندار استقبال کیا گیا۔کل جمعرات کی شام لاہور سے روانہ ہونے والے اِس جلوس کی قیادت کرنے والوں میں وکلاء برادری کے ممتاز رہنماؤں اعتزاز احسن اور علی احمد کُرد کے ساتھ ساتھ خاص طور پر پاکستان مسلم لیگ نون کے اہم رہنما بھی شامل ہیں۔ حکومت نے پارلیمنٹ ہاؤس کو جانے والے تمام راستے کنٹینرز کی مدد سے بند کر رکھے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری آج شاہراہِ دستور پر مجوزہ اجتماع سے خطاب نہیں کریں گے۔ اُن کے ترجمان کے مطابق حالات اِس بات کی اجازت نہیں دیتے۔ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف بھی اپنی جماعت کے دیگر بہت سے قائدین کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ اِسی دوران وزیر اعظم یوسُف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حالات مکمل طور پر حکومت کے قابو میں ہیں اور فوج طلب کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔