سندھ کا شہر جیکب آباد پہلے ہی کم عمر لڑکیوں کی شادیوں میں سرفہرست تھا، تاہم حالیہ شدید سیلابوں کے بعد ایسی شادیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں اور کم عمری کی شادیوں کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ آئیے اس سلسلے میں تفصیلات جانتے ہیں ڈی ڈبلیو کے ماحولیاتی صحافت سے متعلق تربیتی پروگرام ’ایکوفرنٹ لائن‘ میں شامل ناجیہ میر بلوچ سے۔