1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ماں کا دودھ قدرت کی انمول نعمت

کشور مصطفیٰ5 اگست 2014

ماں کا دودھ دوران حمل عورت کے اندر پیدا ہوتا ہے اور بچے کی پیدائش کے قریب 24 گھنٹوں بعد اس کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔ یہ جنسی ہارمون پروجسٹرون اور پرولیکٹین سے مل کر بنتا ہے۔

https://p.dw.com/p/1Cp3h
تصویر: Svetlana Fedoseeva - Fotolia.com

ماں کی چھاتی سے دودھ کے رسنے کا عمل بچے کی طرف سے دودھ چوسنے کے عمل کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ پرولیکٹین نامی ہارمون ایک طرف تو ماں کے اعصابی نظام کو کنٹرول کرتا ہے، دوسری جانب یہ پیدا ہونے والے دودھ کی مقدار کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

ماں کا دودھ بچے کے لیے کیوں اکثیر ہے؟

ماں کے دودھ میں جادوئی اثر پایا جاتا ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد کے چند ہفتوں کے دوران اُس کا مکمل نظام ہضم ماں کے دودھ سے ہی نشو و نما پاتا اور مضبوط ہوتا ہے۔ ماں کا دودھ بچے کو آنتوں کی انفیکشن یا عفونت سے بچاتا ہے، اُس کے نظام ہضم کو مضبوط بناتا ہے۔ ماں کا دودھ پینے والے بچے کے پیٹ میں ابھار یا سوجن نہیں ہوتی، نہ ہی اُسے قبض کی شکایت ہوتی ہے۔ بچے کا مدافعتی نظام مضبوط بنانے اور اُسے مختلف الرجیز سے محفوظ رکھنے میں ماں کے دودھ سے بہتر دنیا کی کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔ اس کے علاوہ ماں کا دودھ پینے والے بچے کے مسوڑے اور جبڑے بھی مضبوط ہوتے ہیں۔

Bildergalerie Iran KW34 Kinder
کمزور بچوں کو خاص طور سے ماں کا دودھ زیادہ پلانا چاہیےتصویر: MEHR

ماں کے دودھ میں ہے کیا؟

ماں کے دودھ میں موجود اجزاء کی فہرست بہت لمبی ہے۔ ان میں اہم ترین اجزاء معدنیات، وٹامن، چکنائی، امائینو ایسیڈ وغیرہ ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی این اے کے لیے بنیادی اہمیت کے حامل نامیاتی مرکب نیوکلیو ٹائیڈ، توانائی فراہم کرنے والا کاربوہائیڈریٹ موجود ہوتا ہے جو بچے کی جسمانی نشو و نما کے لیے نہایت ضروری ہے۔

دودھ بننے کا مرحلہ

ماں کا دودھ قدرتی طریقے سے مسلسل بنتا رہتا ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد پہلے دن چھاتی میں پیدا ہونے والا صاف سیال غذائیت سے بھرپور اور انتہائی متناسب ہوتا ہے۔ چوتھے دن سے عبوری دودھ بننا شروع ہوتا ہے اور دسویں دن پستان کے غدود سے پختہ دودھ جاری ہو جاتا ہے۔ قدرت کا نظام کچھ ایسا ہے کہ ماں کے دودھ میں پائے جانے والے اجزاء بچے کی نشو و نما کے مراحل کے مطابق اُس کی ضروریات پوری کرنے کے حساب سے بنتے رہتے ہیں۔

Muttermilch im Kühlschrank
ماں کے دودھ کو ریفریجیریٹر میں رکھا جا سکتا ہےتصویر: AP

کتنا دودھ بنتا ہے؟

ماں کے سینے میں ہر روز ایک لیٹر تک دودھ بنتا ہے۔ ایک شیر خوار ایک وقت میں 200 سے 250 ملی لیٹر تک دودھ پیتا ہے۔ تاہم ماں کے سینے میں دودھ کی پیداوار کی مقدار بچے کی ضرورت کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

کب تک بچے کو ماں کا دودھ پلایا جانا چاہیے؟

یہ ایک متنازعہ موضوع ہے۔ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او اور مختلف قوموں کے کمیشن ماؤں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ بچے کو کم از کم چھ ماہ تک دودھ پلائیں اور چوتھے مہینے سے بچے کو اضافی غذا دینا شروع کریں۔

ثقافتی فرق

بچے کو دودھ پلانے کی میعاد مختلف ثقافتوں میں مختلف ہے۔ وسطی افریقہ میں مائیں اپنے بچوں کو عموماً ساڑھے چار سال کی عمر تک اپنا دودھ پلاتی ہیں جس کا مطب یہ ہوا کہ اوسطاً ایک ماں 16 ہزار لیٹر دودھ پیدا کرسکتی ہے۔ مجموعی طور پر دنیا کی تمام ثقافتوں سے تعلق رکھنے والی ماؤں کے دودھ پلانے کی میعاد اوسطاً 30 ماہ بنتی ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں