محبت میں ناکامی ، بدلے میں پالتو کتا مار ڈالا
3 اکتوبر 2019انڈریو نیپر نامی اس شخص نے اپنی گرل فرینڈ کی سہیلی کے کتے کو قتل کرنے کے بعد اس پالتو جانور کی لاش کو اس کی مالکہ کے گھر کے باہر چھوڑ دیا اور بعد میں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ سنیپ چیٹ پر اس خاتون کو ایک پیغام میں لکھا،'' لگتا ہے کہ آج تمہارا مشکل دن گزر رہا ہے۔‘‘
عدالت نے کیپ گرآرڈیو کے رہائشی انڈریو نیپر کو جانور کے ساتھ زیادتی کرنے، اس کو چوری کرنے اور اپنی گرل فرینڈ کا پیچھا کرنے کے جرم میں نو سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ کتے کی مالکہ نے گھر کے دروازے پر دستک ہونے پر جب دروازہ کھولا تو اسے کچرے کے لفافے میں اپنے کتے کی لاش کے ٹکڑے ملے۔ اس خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انڈریو اور اس کی سہیلی کچھ عرصے تک ملتے جلتے رہے۔ جب انڈریو نے اس کی سہیلی کا پیچھا کرنا اور اسے تنگ کرنا شروع کیا تو انہوں نے پولیس کو شکایت درج کی تھی۔ کتے کی مالکہ کی رائے میں پولیس کو شکایت درج کرانے کی وجہ سے انڈریو نے اس کے کتے کو مار ڈالا۔
ب ج، ک م (نیوز ایجنسیاں)