1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مردان میں چھاپہ: ایس پی اور دو طالبان عسکریت پسند مارے گئے

27 فروری 2024

پولیس اہلکار ہدایت اللہ کے مطابق اس واقعے میں سپرنٹنڈنٹ اعجاز خان ہلاک جبکہ دیگر دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4cvYL
خیبرپختونخوا پولیس کی گشت کے دوران ایک تصویر
خیبرپختونخوا پولیس کی گشت کے دوران ایک تصویرتصویر: Muhammad Hasib/AP Photo/picture alliance

پاکستانی صوبے خیبر پختونخوامیں تعینات ایک پولیس اہلکار ہدایت اللہ نے بتایا ہے کہ منگل یعنی آج، علی الصبح پولیس نے مردان میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو مطلوب اراکین  مارے  گئے۔

ہدایت اللہ نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کی قیادت کرنے والے سپرنٹنڈنٹ اعجاز خان بھی ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ان کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد جو چھاپے کے دوران مارے گئے  سکیورٹی فورسز پر ہونے والے بیس سے زائد حملوں میں مبینہ طور پر ملوث تھے اور اس حوالے سے پولیس کو مطلوب تھے۔ حکام نے ایسی کوئی معلومات  فراہم کرنے جن سے ان کی گرفتاری میں مدد مل سکتی،  کے عوض انعام کی رقم کا اعلان بھی کیا تھا۔

ٹی ٹی پی کی جانب سے افغانستان سے متصل پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میںسکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

م ا/ ک م (اے پی)