1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مقتول پاکستانی لیڈر بے نظیر بھٹو کی سالگرہ

رپورٹ: شکور رحیم، اسلام آباد / ادارت کشور مصطفیٰ21 جون 2009

پاکستان میں فوج مقامی طالبان کے لیڈر بیت اُللہ محسود کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش میں ہے۔ اُن پر الزام عائد ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ مقتول لیڈر کی سالگرہ پاکستان پیپلز پارٹی نے منائی۔

https://p.dw.com/p/IVob
بے نظیر بھٹو کا قتل ہونے کے بعد کا ایک پوسٹرتصویر: AP

آج پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پاکستان کی سابق وزیر اعظم اور موجودہ پاکستانی صدر کی مقتول اہلیہ بے نظیر بھٹو کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا۔

پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے متاثرین مالاکنڈ کے لئے خون کے عطیات دئے۔ اس حوالے سے نو ڈیرو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ بے نظیر بھٹو کے فلسفے کی پیروی کرتے ہوئے غربت جہالت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ نقاب پوش شدت پسندوں کو کسی صورت ملک پر فابض ہونے نہیں دیا جائے گا۔

بے نظیر بھٹو کے قتل کی اقوام متحدہ کی تحقیقات کے حوالے سے صدر زرداری نے کہا کہ قتل کی تحقیقات ان کی حکومت خود کرے گی تاہم بقول ان کے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی معاونت لی جائے گی۔